ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

اورمائن ٹیم نامی ہیکرز کے گروپ نے مارک زکربرگ کے ٹوئٹر اور پنٹریسٹ کا اکانٹ ہیک کرلیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |

نیویارک(آئی این پی) سوشل میڈیا کی مشہور ترین ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی ہیکرز کے حملوں سے نہ بچ سکے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اورمائن ٹیم نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے مارک زکربرگ کے ٹوئٹر اور پنٹریسٹ کا اکانٹ ہیک کرلیا۔ہیکرز گروپ نے دعوی کیا کہ اس نے مارک زکربرگ کے سوشل میڈیا اکانٹس تک ٹوئٹر کے ذریعے رسائی حاصل کی، جس کے بعد اس گروپ کا ٹوئٹر اکانٹ معطل کردیا گیا۔اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ہیکرز نے مارک زکربرگ کے اکانٹس کیسے ہیک کیے، لیکن اورمائن ٹیم کا دعوی ہے کہ اکانٹس کی ہیکنگ لنکڈ اِن کے پاسورڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔گزشتہ ماہ لنکڈ اِن انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ تقریبا 10 کروڑ مشتبہ اور نامعلوم اکانٹس ختم کر رہا ہے، جبکہ وہ ان اکانٹس کے ای میل ایڈریس اور پاسورڈ کا ڈیٹا بھی جاری کرے گا۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسی ڈیٹا میں مارک زکر برگ کے لِنکڈ اِن اکانٹ کی آئی ڈی اور پاسورڈ شامل تھا، جبکہ مارک زکر برگ یہی پاسورڈ dadada اپنے دیگر سوشل میڈیا اکانٹس کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ہیکرز کے گروپ نے مارک زکر برگ کے انسٹا گرام اکانٹ تک بھی رسائی کا دعوی کیا، تاہم بعد ازاں فیس بک انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا انسٹا گرام اکانٹ ہیک نہیں ہوا۔<

 mark-zuckerberg-twitter-hack

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…