جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ

datetime 18  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، کوئٹہ، بہاولنگر، ڈی آئی خان اور جوہرآباد میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ان شہروں میں ہیٹ انڈیکس 54 ڈگری سے زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری جبکہ محسوس درجہ حرارت 52.8 ڈگری تک پہنچ گیا، گوجرانوالہ اور کوٹ ادو میں محسوس درجہ حرارت 52.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔اوکاڑہ میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری اور ہیٹ انڈیکس 51.5ڈگری، اٹک میں درجہ حرارت 38 ڈگری اور محسوس درجہ حرارت 49.8 ڈگری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری، محسوس درجہ حرارت 49.2 ڈگری، فیصل آباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری اور محسوس درجہ حرارت 48.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

سیالکوٹ میں درجہ حرارت 36 ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 58 فیصد، حیدرآباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری اور محسوس درجہ حرارت 45.9 ڈگری جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 33 ڈگری اور محسوس درجہ حرارت 38.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ انڈیکس زیادہ ہونے کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شدید خطرہ ہے، عوام اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…