بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

گوگل نے پاکستان کیلئے بڑی سروس متعارف کروا دی، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیوسک )ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل ایک اور قدم آگے بڑھ گیا۔گوگل نے آخر کار پاکستان میں بھی آواز اور تصاویر پر مبنی نیوی گیشن سسٹم متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے استعمال کنندہ اپنا راستہ تلاش کرسکیں گے۔جی پی آر ایس اور رئیل ٹائم لوکیشن کے تحت یہ نظام آپ کو خودکار انداز میں منزل پہنچانے کے لیے ہدایات دیتا ہے اور اس موڑ در موڑ احکامات آواز کے ذریعے سنے جاسکتے ہیں فی الحال اس کا بی ٹا ورڑن لانچ کیا گیا ہے اور کسی بھی اینڈروئڈ فون پر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے کا سسٹم گوگل اسٹور پر دستیاب تھا جس میں صرف بنیادی فیچرز تھے اور وائس گائیڈینس کی سہولت موجود نہیں تھی۔ اب اس ایپ میں بہت بہتری کی گئی ہے۔ فون کا اسکرین نیوی گیشن لانچ کرنے کے بعد روشن رہتا ہے اور وائس کمانڈ یوزر کو ٹریفک، موڑ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔
اگر ڈرائیور غلط موڑ لیتا ہے تو نیوی گیشن سسٹم ازخود الرٹ کرتا ہے۔ اگرچہ ایک عرصے سے یہ دنیا کے کئی ممالک میں عام استعمال ہورہا ہے لیکن اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے انٹرنیٹ کنیشن ، فون انٹرنیٹ کنیکشن اور وائی فائی سے ایکٹو کیا جاسکتا ہے۔
اسے استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے:
1: جس جگہ جانا ہو اسے گوگل پر سرچ کریں اور راستے کی تفصیلات کے لیے کار کے آئی کن پر تھپتھپائیں ( ٹیپ) کریں۔
2: وائس گائیڈڈ نیوی گیشن کے ذریعے نیوی گیشن استعمال کریں اور سفر شروع کریں۔ آپ راستے کا جائزہ لینے والے آپشن کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…