ہفتہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بابر اعظم کو دوبارہ قیادت کیسے ملی، سرفراز احمد کا انکشاف

datetime 9  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت اور ان کی رضامندی کے بعد ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے،

اور انہیں یقین ہے کہ وہ ٹیم کو متحد رکھتے ہوئے بہتر نتائج دلائیں گے۔کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی پوری توجہ آنے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مرکوز ہے، جہاں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی پاکستان مثبت نتائج حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ دونوں سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، اس لیے ان کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور ٹیم ہر میچ  کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ریڈ بال ہیڈ کوچ کے مطابق اسلام آباد میں لگائے جانے والے قومی تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اپنی کمزوریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم زیادہ اعتماد، اتحاد اور جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور شاندار نتائج پیش کرے گی۔صحافت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ماضی کی صحافت اور آج کے دور میں نمایاں فرق آ چکا ہے۔ ان کے مطابق پہلے صحافی گراؤنڈ میں موجود رہ کر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مشاہدہ کرتے تھے، جبکہ اب ضروری ہے کہ تنقید صرف کھیل اور کارکردگی تک محدود رہے، نہ کہ کسی کھلاڑی کی ذاتی زندگی یا کردار کو نشانہ بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…