جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

مشہور بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو قید سنا دی گئی

datetime 10  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار راجپال یادیو کو چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں دہلی ہائی کورٹ سے بڑا قانونی دھچکا لگا ہے۔ عدالت نے ان کی سزا برقرار رکھتے ہوئے سات مختلف مقدمات میں تین، تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے، تاہم تمام سزائیں ایک ساتھ نافذ ہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس سورنا کانتا شرما نے اپنے فیصلے میں اداکار کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر مقدمے میں شکایت کنندہ کو 1.05 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس رقم میں تقریباً 1.04 کروڑ روپے بطور ادائیگی جبکہ 25 ہزار روپے سرکاری جرمانہ شامل ہے۔

عدالت نے راجپال یادیو کی اہلیہ رادھا یادیو کو بھی ہر کیس میں شکایت کنندہ کو 5 لاکھ 51 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔ البتہ فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اداکار کی جانب سے پہلے ہی جمع کرائی گئی 2.25 کروڑ روپے کی رقم کو مجموعی واجبات میں شمار کیا جائے گا۔

عدالت نے دورانِ سماعت راجپال یادیو کے طرزِ عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی قسم کی مزید رعایت دینے سے انکار کر دیا۔ ساتھ ہی ہدایت کی گئی کہ اگر مقررہ جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو انہیں مزید چھ ماہ قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عدالت نے انہیں اپیلٹ فورم سے رجوع کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت بھی دی ہے۔

یہ قانونی تنازع 2010 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب راجپال یادیو نے اپنی فلم “اتا پتا لاپتا” کی تیاری کے لیے مرلی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ سے 5 کروڑ روپے قرض حاصل کیا تھا۔ فلم کی ناکامی کے بعد مالی معاملات پیچیدہ ہوتے گئے اور ادائیگیاں بروقت نہ ہونے کے باعث تنازع عدالت تک جا پہنچا۔

ٹرائل کورٹ نے 2018 میں انہیں چیک باؤنس قوانین کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی، جس کی توثیق بعد ازاں 2019 میں بھی کی گئی۔ وقت گزرنے کے ساتھ واجب الادا رقم بڑھ کر تقریباً 9 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

اس سے قبل ہائی کورٹ نے تصفیے کی یقین دہانی پر ان کی سزا معطل کر دی تھی، لیکن عدالت کے مطابق طے شدہ شرائط پوری نہ کی جا سکیں، جن میں 2.5 کروڑ روپے کی ایک قسط کی ادائیگی بھی شامل تھی۔

بعد ازاں فروری 2026 میں عدالت نے احکامات پر عمل نہ ہونے کے باعث راجپال یادیو کو خود کو قانون کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے 5 فروری کو سرنڈر کیا اور بعد میں 1.5 کروڑ روپے جمع کرانے کے بعد عبوری ریلیف حاصل کرنے تک چند روز حراست میں رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…