جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کائنات تباہی کے چھٹے مرحلے کے انتہائی قریب پہنچ گئی،سائنسدانوں کا دعویٰ

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے دعویٰ کیاہے کہ کائنات وجود میں آنے کے بعد انسان پانچ مرحلوں میں معدومیت سے دو چار ہوئے اب کرہ ارض کی معدومیت کا چھٹا مرحلہ شروع ہوگیاہے جو ستمبر میں انجام پذیر ہوگا جس کے نتیجے میں تمام بنی نوع انسان فنا ہوجائیں گے۔یہ دعویٰ سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلی فورنیا سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ پروفیسر پال اہرلچ نے کیا۔انہوں نے کہاکہ کرہ ارض کی معدمیت کا چھٹا دور شروع ہوگیاہے جس سے تمام بنی نوع انسان ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائینگے۔سائنسدانوں نے متنبہ کیا کہ قطبی ریچھوں اور ہاتھیوں کی معدومیت اس کائنات کی تباہ کن تبدیلی کی شروعات ہیں۔انہوں نے کہاکہ جانداروں کی نوع کے ختم ہونے ہونے کی رفتار عام رفتار سے 100گنا زیادہ ہے۔ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ حیاتیاتی ماحول میں تنوع ،ماحولیاتی تبدیلی اور معدومی کے خطرے سے دو چارجانوروں کے مساکن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات نہ کرنے کے نتیجے میں انسان تین نسلوں میں تقسیم ہوجائیں گے۔سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ پروفیسر پال نے کہاکہ یہ بات شکوک و شبہات سے بالاتر ہے کہ ہم انسان کائنات کی چھٹی بڑی معدومی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ہم اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں جس پر ہم بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈائنوسار65ملین سال قبل کرہ ارض کی پانچویں بڑی تباہی سے دوچار ہوئے۔یہ دعویٰ اس پیشنگوئی متعلق کیا گیاہے کہ رواں سال ستمبر میں شہاب ثاقب کے زمین سے ٹکرانے کے نتیجے میں یہ کائنات تباہ ہوجائے گی۔محققین کا کہناہے کہ کائنات کی تباہی کے بعد فطرت کو اپنی اصل حالت پر آنے میں لاکھوں سال کا عرصہ درکار ہوگا۔انہوں نے اس جانب اشارہ کیا کہ 1900ء سے لے کر اب تک توقع سے بڑھ کر 400سے زائد فقاریہ (ریڑھ کی ہڈی والے)جاندار معدوم ہوگئے۔ان معدوم ہونے والے جانداروں میں 69ممالیہ ،80پرندے ،24رینگنے والے جاندار ،146خشکی اور تری میں رہنے والے چوپائے اور158 مچھلیوں کی انواع شامل ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…