منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قوس یا دھنک ایک دو نہیں بلکہ 12مختلف انداز کی ہو سکتی ہیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بارش کے بعد آسمان پر بننے والی دلکش رنگوں کی قوس ایک دو نہیں بلکہ 12 مختلف انداز میں ترتیب پاتی ہیں۔فرانس میں قومی موسمیاتی تحقیقی سینٹر کے ماہر جین رچرڈ کے مطابق بارش کے بعد دو دو اور تین تین کے جوڑوں میں بھی قوسِ قزح اور دھنک بنتی ہیں۔ بعض دھنک تھوڑی دیر میں رنگ بدلتی رہتی ہے اور یہ تبدیلی منٹوں میں بھی ہوجاتی ہے۔ دھنک بننے کے عمل سورج کی کرنیں پانی کے قطروں میں منعکس ( ریفلیکٹ) اور منعطف ( ریفریکٹ) ہوتی ہیں جس سے روشنی سات رنگوں میں تقسیم ہوجاتی ہے اور سات رنگوں کی کا ایک نیم دائرہ بنتا ہے۔لیکن روشنی کی مختلف طولِ موج ( ویو لینتھ) کی وجہ سے مختلف رنگ مختلف انداز میں مڑتے ہیں اور اس طرح مختلف انداز میں دھنک وجود میں آتی ہیں جنہیں ’ دھنک کے ذائقوں‘ کا نام دیا گیا ہے

double-rainbow

ان میں چار رنگوں اور پانچ رنگوں کی دھنک بھی ہوسکتی ہے اور انہیں آربی ون آربی ٹو اور آربی تھری وغیرہ کانام دیا ہے۔ دھنک کے ذائقوں کی کل تعداد 12 ہے۔مثال کے طور پر چار طرح کی دھنک میں سارے رنگ نظر آتے ہیں جب کہ آربی 6 میں سبز رنگ نہیں ملے گا، اسی طرح آربی 9 میں صرف نیلا اور سرخ رنگ ہی نمایاں ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…