جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب کام کے وقت صرف کام ہو گا , فیس بک کا نیا فیچر متعارف

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) فیس بک کی جاننب سے ’’پروفیشنل ورژن‘‘ پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جسے اگلے چند ماہ میں ریلیز کردیا جائے گا جس میں 95 فیصد فیچرز فیس بک سے مشابہت رکھتے ہیں جب کہ اس میں کام کرنے کی جگہ پر تعاون اور رابطے پر خاص زور دیا گیا ہے تاکہ آفس میں کمپیوٹر کے ذریعے افراد باہمی طور پر کام کرسکیں۔فیس بک کے اس ورژن میں فیڈز، لائکس اور چیٹ کی سروس بھی ویسی ہی ہوگی لیکن پروفائلز کو خاص رکھا گیا ہے تاہم فیس بک نے کام کی جگہ کے فیس بک کے لیے نئے سیکیورٹی ٹولز تیار کیے ہیں اور آفس میں موجود افراد اپنے عام پروفائلز کی جگہ ’’پرفیشنلز یا پیشہ ورانہ پروفائلز‘‘ استعمال کرسکیں گے جب کہ پروفیشنل فیس بک پر ’’کینڈی کرش‘‘ گیم نہیں کھیلا جاسکے گا۔اس کی بی ٹا سروس کا آغاز جنوری 2016 سے ہورہا ہے لیکن اس کا پروفائل بنانے کے لیے دعوت ( انویٹیشن) کی ضرورت ہوگی اور افراد کی بجائے کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ فیس بک ترجمان کے مطابق کمپنیوں اور دفاتر کو ’’پریمیئم‘‘ سروس فراہم کی جائے گی جس کے لیے ماہانہ چند ڈالر وصول کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ دنیا کی 300 بڑی کمپنیاں آفیشلی فیس بک کو کاروبار اور روابط کے لیے آفس میں استعمال کررہی ہیں جب کہ ایک ادارے نے اپنے 13 ہزار ملازمین کے لیے فیس بک کا پروفیشنل اکاؤنٹ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…