اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

خلاءمیں جنگ کی تیاریاں،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے ملکوں کے درمیان جنگ زمین سے نکل کر اب خلاو¿ں تک جا پہنچی ہے اور دنیا کی سپر پاورز ریاستیں خلاوو¿ں میں اپنا تسلط جمانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ایک طرف تو یورپی اور روسی خلائی ایجنسیاں چاند کا مستقل مسکن بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب امریکا نے ایک ایسے ستارہ کو بنانے پر کام شروع کردیا ہے جو کسی بھی سیارے کو تباہ کرسکے گا اس لیے اسے موت کا ستارہ یا ڈیتھ اسٹار کا نام دیا گیا ہے۔اب ملکوں کو تباہ کن ہتھیار تیار کرنے اور اس پر رقم خرچ کرنے کی ضروت نہیں رہے گی بلکہ خلا سے ایک ستارہ فائر کیا جائے گا اور وہ ایک سیارے کی تباہی کے لیے کافی ہوگا جب کہ اس ستارے میں کسی بھی جگہ کو تباہ کرنے والے عناصر پہلے سے موجود ہوتے ہیں اسے صرف ترتیب دینا ہوتا ہے۔ اس نظریئے کے خالق اور ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے چیف انجینئر کا کہنا ہے کہ کسی ڈیتھ اسٹار کو بنانے کے لیے کسی بڑے اسٹاف کو خلا میں بھیجنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس ستارے پر موجود میٹریل کو استعمال کر کے اسے آسانی سے ڈیتھ اسٹارمیں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔چیف انجینئر کے مطابق ایک شہاب ثاقب یا ستارے میں میٹلز، نامیاتی عناصر، پانی اور تمام اجزا موجود ہوتے ہیں جو ایک ڈیتھ اسٹار کی تیاری کے لیے درکا ہیں۔ ناسا اس طرح کے ڈیتھ اسٹار کی تیاری میں مصروف ہے اور اس کے لیے اسٹرائڈ ری ڈائریکٹ مشن ترتیب دے دیا ہے جو تیزی سے اس پر کام کر رہا ہے۔ یہ مشن ایک روبوٹ کو کسی بھی شہاب ثاقب پر اتارے گا اور وہاں سے مٹی کے نمونے حاصل کرے گا جسے چاند کے مدار کے گرد رکھ کر اسے دوبارہ حاصل کیا جائے گا جس سے 2023 تک ڈیتھ اسٹار کی تیاری ممکن ہوگی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ فلم اسٹار وار میں لڑنے والی وار شپ اپنے آگے حرکت کرنے والی اشیا کو فوری محسوس کرکے فوری طور پر ردعمل دکھاتی ہیں اوراپنے طاقتور آئن تھرسٹرز کا استعمال کر کے خطرے سے دور نکل جاتی تھیں جب کہ ناسا بھی ری ڈائریکٹ مشن میں ایسے چار ا?ئن انجن بنا رہا ہے جن کی مدد سے وار شپ جو ستاروں پر بغیر خطرے کے گھوم سکیں گی۔دوسری جانب یورپین خلائی ایجنسی روس کے ساتھ مل کر چاند کے شمالی سطح پر مستقل انسانی مسکن بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ان کا مشن ہے کہ وہ چاند کو ڈیتھ اسٹار میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یورپی خلائی ایجنسی کے اہم سائنس دان کا کہنا ہے کہ ایجنسی ڈیتھ اسٹار بنانے کی جانب پہلا قدم بڑھا رہی ہے اور چاند پر انسانی بیس بنانے کی تیاری شروع کردی ہے تاکہ چاند کو ایک مکمل ڈیتھ اسٹار میں بدلا جا سکے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…