اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

موبائل فون کے دماغ پر خطرناک اثرات

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موبائل فون کی وجہ سے ہماری یاداشت بری طرح سے متاثرہورہی ہے اور اس کی وجہ سے ہماری ذہنی استطاعت میں کمی واقع ہورہی ہے۔یہ انکشاف حال ہی میں کی گئی تحقیق میں کیا گیا ہے۔سکیورٹی کمپنی Kasperskyنے حال ہی میں ایک بین الاقوامی تحقیق کروئی جس میں چھ ممالک کے 6000یورپی باشندوں جن کی عمر 16سال سے زائد تھی سے ان کے گھرکے فون نمبرز پوچھے اورحیران کن طور پر 47فیصد لوگوں کو یہ نمبر یاد ہی نہ تھے جبکہ 49فیصد کو اپنے جیون ساتھی ،71فیصد کو اپنے دفتر کے اور 71فیصد کو اپنے بچوں کے نمبر ہی زبانی معلوم نہ تھے۔اسی طرح ان لوگوں سے کچھ سوال کئے گئے تو ان لوگوں نے اپنے علم کے مطابق جواب دینے کی بجائے36فیصد افراد نے انٹرنیٹ کی مدد لینے کی کوشش کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر جواب دیکھنے کے بعد 24فیصد لوگوں نے یہ قبول کیا کہ اب بھی انہیں یہ جواب یاد نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے لوگ موبائل نمبر یا دیگر چیزیں یاد رکھنے کی بجائے موبائل فونز پر بھروسہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی یاداشت زیاد اچھی نہیں ہو پاتی اور یہ محتاجی ان کی یاداشت پر بری طرح سے اثر انداز ہوتی ہے۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ہمارا دماغ اس طریقے سے کام کرتا ہے کہ اگر اس پر بوجھ ڈالا جائے تو یہ چیزیں یاد رکھتا ہے لیکن اگر انسان کے ذہن میں کسی چیز کا سہارا موجود ہو تو وہ دماغ پر زور نہیں دیتا اور یوںہماری یاداشت کمزوری کا شکار رہتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…