جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایک بڑے سیارچے کا زمین کے قریب سے سفر

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سائنسدانوں کے مطابق ایک بڑا سیارچہ سنیچر کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔یہ سیاچہ رواں ماہ ہی ماہر فلکیات نے دریافت کیا تھا اور اسے 2015 ٹی بی 145 کا نام دیا گیا ہے۔یہ زمین سے چار لاکھ اسی ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر گزرے گا، یہ فاصلہ چاند کے زمین کے فاصلے سے زیادہ ہے لیکن خلائی تناسب سے اسے بہت کم فاصلہ سمجھا جاتا ہے۔اس کا سائز فٹبال کے چار گراو¿نڈوں کے برابر ہے۔سائنسددانوں کے مطابق سنیچر کو برطانوی وقت کے مطابق شام پانچ بجے یہ زمین کے قریب ترین ہوگا۔امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ اس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔زمین سے کم فاصلے پر اپنا سفر طے پر کرنے بھی خلائی سائنسددانوں کو اس کی قریب سے تصاویر بنانے اور اس کا معائنہ کرنے کا نادر موقع بھی مہیا ہوگا۔خبررساں ادارے روئٹرز نے ماہر فلکیات کے حوالے سے بتاتا کہ کسی سیارچے کے زمین سے اس قدر قریب سے گزرنے کے عمل سے اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کا موقع برسوں بعد ملتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس کا قطر 1300 فٹ ہے اور یہ زمین کے قریب سے 35 کلومیٹر فی سکینڈ کی رفتار سے گزرے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…