جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مریخ کے تاریخی مشن پر جانے کے لیے بندروں کی تربیت

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مریخ پر پانی موجودگی کے ٹھوس شواہد ملنے کے بعد وہاں زندگی سے متعلق دیگر معلومات حاصل کرنے کے لیے سائنس دانوں کے تجسس میں اضافہ ہوگیا اور اب روس نے مریخ کے مشن پر بھیجنے کے لیے 4 بندروں کو تربیت دینا شروع کردی جن کی وہاں زندہ رہنے کی صورت میں مریخ پر زندگی کے مزید شواہد سامنے آسکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے شہر بوفنز کی اکیڈمی آف سائنس میں بندروں کی نسل میکاکا مولٹا کے 4 بندروں کو مریخ پر بھیجنے کی تیاریاں کی جاری ہیں اور بندروں کو مریخ کے ماحول سے ایڈجسٹ کرنے کی روزانہ 3 گھنٹے تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ خلا میں محفوظ سفرکرسکیں اور بعد میں مریخ پر اترسکیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے اسپیشل گروپ ریسس کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں کسی چیز کی فوری نشاندہی اور جلد سیکھنے کی صلاحیتں موجود ہیں۔ ان بندروں کے انتخاب کے لیے کئی فارم ہاوسسز کا دورہ کیا گیا اور ان میں سے سب سے ہوشیار اور زہین بندروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اس پراجیکٹ کی اہم رکن انیسا کوزلوسکیا کا کہنا ہے کہ بندر کو مریخ پر بھیجنا ایک قابل عمل آپشن ہے اسی لیے کوشش کی جا رہی ہے ان جانوروں کو زیادہ سے زیادہ زہین بنایا جائے تاکہ مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زہین بندر کا نام کلیوپا ہے جو ان کی سوچ سے بھی زیادہ تیزی سے کام کر رہا ہے اور ہر روز کئی گھنٹے تک جوائے اسٹک کے کنٹرول کرنے کے طریقے سیکھ رہا ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ روسی سائنس دانوں کا منصوبہ ہے کہ اگلے حصے میں ان بندروں کو ریاضی کے آسان ٹاسک حل کرنے کی مشق کرائی جا ئے گی اور ٹریننگ کے اختتام پر بندر اپنے روزانہ کا کام اور ٹاسک خود انجام دے پائیں گے۔اس پراجیکٹ پر 1980 سے کام کرنے والی انیسا کا کہنا ہے کہ اس ٹریننگ کا مقصد انہیں ایسے ٹاسک سکھائے جا رہے ہیں جنہیں وہ یاد بھی رکھ سکیں گے جبکہ انہیں امید ہے کہ یہ خلائی بندر دیگر بندروں کو بھی اس طرح کی ٹریننگ دے سکیں گے۔ سائنس دانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان بندروں کی اوسط عمر 25 سال ہے جبکہ وہ مریخ پر با?سانی 6 ماہ کے اس مشن کو مکمل کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…