جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سائنسدانوں کا آواز کے ذریعے اشیا کو اٹھانے کا کامیاب تجربہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برطانوی یونیورسٹی سے وابستہ سائنسدانوں نے چھوٹے اجسام کو ہوا میں معلق کرنے اور حرکت دینے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔اس سے قبل سائنس فکشن فلموں اورکہانیوں میں ہی آواز کے ذریعے اشیا کو متحرک کیا جاتا رہا ہے لیکن اب یونیورسٹی آف سسیکس کے پروفیسر سریرام سبرامینیم نے خاص اسپیکروں سے چھوٹی اشیا کو اٹھانے اور حرکت دینے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سے باریک ترین اشیا کو درست سمت میں حرکت دی جاسکتی ہے جس سے الیکٹرانک کے نازک پرزوں، باریک سرجری اور دوا کو جسم میں خاص مقامات تک پہنچانے میں بہت مدد ملے گی۔
اس عمل میں درجنوں چھوٹے چھوٹے اسپیکر الٹراسونک آواز سے ایک ’ہولوگرام‘ بناتے ہیں جو اسپیکروں کے عین اوپر بنتا ہے اور ایک طرح کی قوت پیدا کرکے اشیا کو دھکیلتا یا اٹھاتا ہے، 64 اسپیکرز مل کر کسی بھی چھوٹی شے کے اردگرد قوت کا ایک میدان بناتے ہیں جو نظر نہیں آتا اور اسپیکروں میں تبدیلی کرکے میدان کی سمت اور قوت تبدیل کردیتے ہیں جس سے شے کو اٹھایا، ہوا میں روکا اور حرکت دیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل چاروں طرف اسپیکر لگائے جاتے تھے لیکن اب تمام اسپیکروں کو ایک ساتھ ایک ہی قطار میں رکھ کر چلایا گیا جس سے آواز کا لہروں کا ایک جتھا یا ہولوگرام بن گیا اور اس کی قوت سے ہی چھوٹی اشیا کو حرکت دی جاسکتی ہے، اس عمل میں آواز سے بہت سی اشکال کے ہولوگرام بنائے جاسکتے ہیں اور انہیں مختلف امور کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
آواز قوت رکھتی ہے اور بم دھماکوں کی آواز سے تو کھڑکی کے شیشے بھی ٹوٹ جاتے ہیں لیکن اسی قوت کو قابو کرکے صنعت، طب اور دیگر حساس کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً الیکٹرانکس میں بعض آلات اور پرزوں کو چھوئے بغیران کے مقام پر لگانا ہوتا ہے اور یہ کام آواز کی قوت سے کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…