جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میزائلوں پر نظر رکھنے والے امریکی غبارے کا تجربہ ناکام

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی دارالحکومت کی حفاظت کے لئے کروڑوں ڈالر کی مدد سے تیار کردہ غبارہ اچانک زمین پر آگرا جسے نچلے درجے پر پرواز کرنے والے کروز میزائلوں اور ڈرون کی نشاندہی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔امریکی فضائیہ کے لیے تیار کردہ غبارہ ریتھیون کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جسے جوائنٹ لینڈ اٹیک کروز میزائل ڈیفینس ایلی ویٹڈ نیٹڈ سینسر سسٹم (جے ایل ای این ایس) کا نام دیا گیا ہے اور اسے مختصراً ’بلمپ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق رسی ٹوٹنے کے بعد وہ ریاست پینسلوانیہ کے شہر میری لینڈ میں ہارفورڈ کاؤنٹی میں گرا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔غبارے میں ہیلیئم بھری ہوتی ہے جو اسے 10 ہزار فٹ تک لے جاتی ہے، جس میں کئی طرح کے ریڈار نصب ہیں جو فضائی آنکھ کا کردار ادا کرتے ہوئے جس کی مدد سے پورے 360 درجے دائرے میں آنے والے کسی بھی میزائل اور ڈرون کو سینکڑوں کلومیٹردوری سے دیکھا جاسکتا ہے اور اسے امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی حفاظت کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ ریتھیوں کمپنی کے مطابق یہ غبارہ 100 میل فی گھنٹے کی ہوا کو بھی برداشت کرسکتا ہے لیکن غبارے کو معلق رکھنے والے تار ٹوٹنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی سرزمین اور خصوصاً واشنگٹن کی حفاظت کے لیے شروع کیے گئے اس منصوبے پر بہت تنقید کی جارہی ہے کیونکہ یہ بہت مہنگا منصوبہ ہے جس پر کروڑوں ڈالر لاگت ا?ئی ہے اور تجزیہ کاروں نے اس کی صلاحیت پر بھی اعتراضات کیے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…