جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پانی پر تیرنے والا جدید موبائل فون تیار

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں ہر سال 8 کروڑ سے زائد موبائل فون پانی کی بالٹیوں، ٹوائلٹ، سوئمنگ پول اور ساحل پر گر کر ناکارہ ہوجاتے ہیں یا پھر ڈوب جاتے ہیں لیکن اب اینڈروئڈ فون ”کامِٹ“ نہ صرف واٹر پروف ہے بلکہ پانی ہے۔امریکا میں تیار کیا گیا اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم پرچلنے والا کامِٹ فون 4.7 انچ اسکرین اور 16 ایم پی کیمرے کا حامل ہے لیکن اس پر خاص قسم کی کوٹنگ چڑھائی گئی ہے جو مکمل طور پر واٹر پروف ہے جب کہ اس کے ڈیزائنر کے مطابق یہ پانی میں گرنے کی صورت میں ڈوبتا نہیں بلکہ سطح پر تیرتا رہتا ہے۔اس فون کی دوسری خاصیت اس میں فوجی انداز کا خفیہ ہونا ہے کہ اسی ماڈل کے 2 اسمارٹ فون کے درمیان فون اور ٹیکسٹ کو کوئی نہ سن سکتا اور نہ ہی پڑھ سکتا ہے کیونکہ اس کی معلومات خفیہ کوڈ میں تبدیل ہوکر نشر ہوتی ہیں، فون کے دیگر فیچرز میں 4 جی بی ریم کوالکم اسنیپ ڈریگن 810 کا 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر اور 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے جب کہ اس فون کی قیمت صرف 275 ڈالر ہے۔موبائل فون میں موجود سینسرجسم کا درجہ حرارت بھی معلوم کرتا رہتا ہے۔ یہ قیمتی فون آئندہ سال فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیے جائیں گے تاہم ابھی ایک کراو¿ڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر اس کے لیے رقم جمع کی جارہی ہے جس میں ایک لاکھ ڈالر کی رقم مانگی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…