جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

آئی فون سکس ایس نے نیا ریکارڈ بنادیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے نئے آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کے 13 ملین سے زیادہ سیٹ صرف تین دن کے اندر فروخت ہوگئے ہیں۔اس طرح نئے آئی فونز نے گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو آئی فون سکس اور سکس پلس نے تین دن کے اندر 10 ملین سیٹس کی فروخت سے قائم کیا تھا۔ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کوک نے اسے حیران کن قرار دیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ ان اعدادوشمار نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین کا فیڈ بیک زبردست رہا اور وہ تھری ڈی ٹچ، لائیو فوٹوز اور دیگر فیچرز کے دیوانے ہوگئے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں نئے آئی فونز نو اکتوبر کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔یہ پہلا موقع تھا کہ چین میں نئے آئی فونز کو ممالک کے ساتھ سب سے پہلے فروخت کے لیے پیش کیے گئے اور وہاں دو سے ڈھائی ملین سیٹس فروخت ہوئے۔خیال رہے کہ ایپل کا نیا آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس25 ستمبر کو ایپل اسٹورز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ان آئی فونز نے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی آن لائن خریداری میں بھی ریکارڈ بنایا تھا۔
ایپل نے نو ستمبر کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کو متعارف کرایا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…