پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ کے صارفین پھر ”خطرات“کی زد میں،نقصان سے بچنے کیلئے ہدایات جاری

datetime 27  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)واٹس ایپ کے صارفین پھر ”خطرات“کی زد میں،انتباہ جاری،واٹس ایپ صارفین کسی بھی قسم کے غیر ضروری پیغام کو کھولنے سے گریز کریں کیونکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ آپ کا موبائل ہیکرز کی زد میں آجائے۔واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک بار پھر بری خبر سامنے آگئی کیونکہ واٹس ایپ ایک بار پھر سائبر حملوں کی زد میں ہے اس لیے واٹس ایپ پر موصول ہونے والے پیغامات کو کھولنے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں کیونکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ وہ پیغام آپ کو کسی ہیکر کی جانب سے بھیجا گیا ہو اورنقصان کی صورت میں آپ کو اپنے موبائل کے ڈیٹا سے ہاتھ دھونا پڑ جائے۔واٹس ایپ کے حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں لوگوں کے زیر استعمال میسجنگ سروس واٹس ایپ صارفین کو ہیکرز کی جانب سے ایک پیغام بھیجا جارہا ہے جس کو کھولتے ہی ہیکرز آپ کے موبائل کے ڈیٹا تک بہت آسانی کے ساتھ رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے یہ پیغام ایک وائس میسج کی صورت میں بھیجا جاتا ہے جس کو کھولتے ہی وائرس آپ کے موبائل میں داخل ہوجائے گا اور ہیکرز کو آپ کے موبائل میں موجود ڈیٹا تک باآسانی رسائی حاصل ہوجائے گی۔اس خطرناک وائرس کے باعث واٹس ایپ کے تمام صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی قسم کے پیغام کو کھولنے سے گریز کریں کیونکہ اس صورت میں صارفین کو کافی نقصان اٹھانا پرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…