واشنگٹن (نیوزڈیسک)یورپ کی عدالت نے فیس بک کی طرف سے یورپی شہریوں کا ڈیٹا امریکی حکام کو فراہم کرنے کے معاہدہ کو غیرقانونی قراردے دیا ہے تاہم اس پر حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جا ئے گا۔امریکہ میں پرائیویسی کے لیے مہم چلانے والے ایک شخص نے یہ قانونی فتح حاصل کی ہے جس کے تحت فیس بک کو یورپی یونین کے شہریوں کا ڈیٹا امریکی حکام کو فراہم کرنے سے روکنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔یورپ کی عدالت نے اپنے تبصرے میں کہا ہے امریکہ کے ساتھ 28 ممالک کے ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ غیر قانونی ہے۔اس فیصلے سے ٹیکنالوجی کی دیگر کمپنیوں کی جانب سے امریکی ڈیٹا سینٹر کو بھیجی جانے والے معلومات کا نظام بھی متاثر ہوگاتاہم یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے۔ یورپی کی اعلیٰ ترین عدالت ابھی اپنے قانونی مشیروں کی آرا کو بھی مدنظر رکھے گی اور فیصلے میں شامل 15 جج بھی اس معاملے پر اپنا حتمی فیصلہ بعد میں دیں گے تاہم مقدمہ دائر کرنے والے کارکن میکس سکریمز کا کہنا ہے کہ اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ وہ کمپنیاں جو امریکی نگرانی کے بڑے نظام کا حصہ تھیں اب وہ شاید یورپی یونین کے اندر محفوظ ڈیٹا پر سرمایہ کاری کریں۔یہ ایپل، مائیکرو سافٹ، گوگل، فیس بک اور یاہو کے لیے بڑا مسئلہ ہو گا۔ ان سب کے ڈیٹا سینٹرز یورپ میں ہیں، انھیں شاید ڈیٹا سٹوریج کے بنیادی ڈھانچے کو بدلنا پڑے گا اور شاید اپنے کارپوریٹ سٹرکچر کو بھی۔فیس بک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’فیس بک یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن قانون پر عمل کرتی ہے تاہم ڈیٹا منتقل کرنے والی ہزاروں کمپنیوں کی طرح ہم بھی مکمل فیصلے کا انتظار کریں گے۔
غیرقانونی معاہدہ،فیس بک کیخلاف فیصلہ آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے



















































