اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ناسا نے زمین سے ملتا جلتا نیا سیارہ ڈھونڈ نکالا، جس پر پانی اور زندگی کی موجودگی کے امکانات بھی ہیں۔ناسا کے کیپلر مشن سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہزاروں نوری سال کے فاصلے پر زمین سے ملتا جلتا نیا سیارہ ڈھونڈ لیا گیا ہے، جس پر زندگی اور پانی کی موجودگی کے امکانات ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق کیپلر-452 بی نامی سیارہ ہماری زمین سے 60 فیصد بڑا ہے، جبکہ سورج سے مشابہ جس ستارے کے گرد یہ گھومتا ہے وہ ہمارے سورج سے 10 گنا بڑا اور زیادہ روشن ہے۔ناسا کے سائنسدانوں نے مزید بتایا ہے کہ کیپلر-452 بی کا درجہ حرارت پانی کو اس کی اصل شکل میں برقرار رکھنے کے قابل ہے، تاہم فی الحال نئے سیارے پر سمندر، دریاو¿ں اور جھیلوں کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ناسا کے مطابق کیپلر-452 بی کو ارتھ 2 کا نام دیا گیا ہے، اس کے سورج کی عمر 6 ارب سال ہے جو زمین سے 1.5 ارب سال بڑا ہے، نئے سیارے کا سال 385 دنوں پر مشتمل ہے جبکہ ہماری زمین سے اس کی دوری 1400 نوری سال کے برابر ہے۔