جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی موجد نے 5منٹ میں سر دھونے اورمساج کرنیوالی مشین ایجاد کرلی

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک)دن بھر کی مصروفیات کے بعد اگر کوئی آپ کے شدید تھکان سے بوجھل سرکو روزانہ دھو کر مساج کرے اور اس کے بعد اس کو خشک بھی کرلے تو یہ کام یقینا آپ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا ۔اب خیالات کی دنیا سے باہر نکل کر اگر حقیقت کی دنیا میں جھانک کردیکھیں تو چینیوں نے اس کو ممکن بنالیاہے۔جی ہاں ،چین کے شہرسیچوان کے ایک موجد نے اپنی فالج زدہ دادی کے سر دھونے کے عمل سے متاثر ہوکر مساج کرنے والی مشین ایجاد کرلی ہے۔ایک چینی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایک چینی موجد چن گونگکے نے ایک ایسی طلسماتی مشین ایجاد کرلی ہے جو صرف پانچ منٹ کے اندر سر کو دھونے کے بعد خشک بھی کرلیتی ہے ۔ان 5منٹوں کے لیے انجام دینے والے اس مختصر کام کیلئے چن کو 16سال کے طویل عرصے تک اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے محنت کرنی پڑی ۔قصہ مختصر اس شاہکار مشین کیلئے چن نے موٹرسائیکلوں کے 16مختلف ہیلمٹس کے ڈیزائن کی تلاش بسیار کے بعد ایک کو منتخب کیا۔یہ مشین صرف دھونے اور خشک کرنے کا کام ہی سرانجام نہیں دیتی بلکہ سر کا ایک آرام دہ مساج بھی بغیر کسی اضافی چارجز کے بخوبی کرلیتیہے ۔چن کی اس ترکیب کو سندحق ایجاد بھی دیاگیا ہے ۔اس مشین میں ایک موٹرسائیکل ہیلمٹ ، دو پانی کے ٹینکس اور مختلف فنکشنز کو کنٹرول کرنے کیلئے بجلی کا ایک کنٹرول پیڈ استعمال کیاگیاہے ۔چن کا کہناہے کہ اس نے یہ مشین فالج سے متاثرہ داد ی ماں سے متاثر ہوکر بنائی ہے تاکہ کسی فالج زدہ مریض کے کام آنے کے علاوہ نارمل انسان بھی اس کے مساج سے مستفید ہوسکیں ۔تو یہ بھی چین کی گردے کی پتھری کا علاج کرنیوالا بیڈ اور سوٹ کیس سکوٹر کی طرح منفرد تیسری ایجاد ہے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…