بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر برطانوی حکومت کا واٹس ایپ پر یپابندی لگانے پر غور

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) اگرچہ جدید ٹیکنالوجی سے سماجی تعلقات میں مضبوطی آئی ہے اور دنیا ایک گلوبل ویلیج کی شکل اختیار کرچکی ہے تاہم سماجی رابطوں کی یہ ویب سائٹ دہشت گرد اور منفی سوچ رکھنے والے لوگ بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اسی لیے برطانوی حکومت واٹس ایپ پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔
برطانوی خفیہ ایجنسی ایم 5 کے چیف اینڈریو پارکر نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ اور آئی میسج کو دہشت گرد اپنے مقاصد کے لیے مسلسل استعمال کر رہے ہیں اس لیے ان دونوں ویب سائٹس پر پابندی پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ انہوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں ان دونوں ویب سائٹس میں ہونے والی کیمونیکیشنز کو مانیٹر کرنے کی اجازت دی جائے یا پھر انہیں مکمل بلاک کردیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اپنی تاریخ میں بدترین دہشت گردی کے خطرے سے گزر رہا ہے جب کہ یہ ویب سائٹس دہشت گردوں کو آپس میں رابطے کا آسان ذریعہ فراہم کررہی ہیں۔
ایم 5 کے چیف کا مزید کہنا تھا کہ ان ویب سائٹس پر لوگوں کے رابطوں کو مشکوک جان کر سیکیورٹی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے اس لیے کہ قانون انہیں اس کی اجازت نہیں دیتا جب کہ دہشت گرد آپس میں رابطوں کے لیے محفوظ ایپس اور انٹرنیٹ کیمونیکیشن کا استعمال کرتے ہیں اور اپنے پیغام کو بھی عام کرتے ہیں جس سے معصوم لوگ ان کے پروپیگنڈا سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ برطانوی حکومت نے حال ہی میں دہشت گردوں کے رابطوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے جس کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی اور موبائل فون کمپنیاں براؤزنگ کرنے والے صارفین کی سوشل میڈیا اور ای میل کا ریکارڈ 12 ماہ تک محفوظ رکھے گی تاکہ مشکوک لوگوں پر نظر رکھی جاسکے۔
واضح رہے کہ برطانوی حکومت کی جانب واٹس اپ پر پابندی لگانے پر پہلی بار غور نہیں کیا جارہا بلکہ رواں سال کے شروع میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے واٹس ایپ کو خبردار کیا تھا کہ اس پر پابندی لگ سکتی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…