پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

چینی موجد نے 5منٹ میں سر دھونے اورمساج کرنیوالی مشین ایجاد کرلی

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)دن بھر کی مصروفیات کے بعد اگر کوئی آپ کے شدید تھکان سے بوجھل سرکو روزانہ دھو کر مساج کرے اور اس کے بعد اس کو خشک بھی کرلے تو یہ کام یقینا آپ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔اب خیالات کی دنیا سے باہر نکل کر اگر حقیقت کی دنیا میں جھانک کردیکھیں تو چینیوں نے اس کو ممکن بنالیاہے۔جی ہاں ،چین کے شہرسیچوان کے ایک موجد نے اپنی فالج زدہ دادی کے سر دھونے کے عمل سے متاثر ہوکر مساج کرنے والی مشین ایجاد کرلی ہے۔ایک چینی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایک چینی موجد چن گونگ کے نے ایک ایسی طلسماتی مشین ایجاد کرلی ہے جو صرف پانچ منٹ کے اندر سر کو دھونے کے بعد خشک بھی کرلیتی ہے۔ان 5منٹوں کے لیے انجام دینے والے اس مختصر کام کیلئے چن کو 16سال کے طویل عرصے تک اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے محنت کرنی پڑی۔قصہ مختصر اس شاہکار مشین کیلئے چن نے موٹرسائیکلوں کے 16مختلف ہیلمٹس کے ڈیزائن کی تلاش بسیار کے بعد ایک کو منتخب کیا۔یہ مشین صرف دھونے اور خشک کرنے کا کام ہی سرانجام نہیں دیتی بلکہ سر کا ایک آرام دہ مساج بھی بغیر کسی اضافی چارجز کے بخوبی کرلیتی ہے۔چن کی اس ترکیب کو سندحق ایجاد بھی دیاگیا ہے۔اس مشین میں ایک موٹرسائیکل ہیلمٹ ، دو پانی کے ٹینکس اور مختلف فنکشنز کو کنٹرول کرنے کیلئے بجلی کا ایک کنٹرول پیڈ استعمال کیاگیاہے۔چن کا کہناہے کہ اس نے یہ مشین فالج سے متاثرہ داد ی ماں سے متاثر ہوکر بنائی ہے تاکہ کسی فالج زدہ مریض کے کام آنے کے علاوہ نارمل انسان بھی اس کے مساج سے مستفید ہوسکیں۔تو یہ بھی چین کی گردے کی پتھری کا علاج کرنیوالا بیڈ اور سوٹ کیس سکوٹر کی طرح منفرد تیسری ایجاد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…