کراچی(نیوزڈیسک)سام سنگ نے پاکستان میں ترین سمارٹ فونز گیلکسی اورگیلکسی J7 متعارف کرادیئے۔ سام سنگ کے ان شاندار سمارٹ آلات میں فرنٹ کیمرے کے ساتھ LED فلیش بھی لگا ہوا ہے جس نے مارکیٹ میں تمام ہم مرتبہ اسمارٹ فونزکو پچھاڑدیا ہے۔سام سنگ نے گیجٹس کی فراہمی کی روایت جاری رکھی ہے جو دلکش ڈیزائن اورپیش رو ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ ان سمارٹ آلات کی سام سنگ کے برانڈ سفیر جوش بینڈ اورسبیکہ امام توثیق کر رہی ہیں۔ سام سنگ پاکستان اور افغانستان میں موبائل کے سربراہ فرید اللہ جان کا کہنا ہے کہ گیلکسی J5 اورگیلکسی J7 کے آغاز کا مقصد صارفین کودرمیانی سطح کی قیمت میں موبائل خریدنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئے آلات بہت مسابقتی قیمتوں پر سمارٹ فون استعمال کرنے کیلئے لاجواب تجربہ پیش کریں گے ۔گیلکسی J5 & J7 کا جاذب نظرایکسٹیریئرانتہائی مسحورکن ہیں اوریہ اینڈرائیڈ 5.1 لولی پاپ آپریٹنگ سسٹم پرچلتے ہیں ۔جے5 میں تیزترین پروسیسرز 1.2GHz کواڈ کور Snapdragon 410 اورJ7 ڈیوائس میں 1.5 گیگاہرٹج Octa کور سام سنگ Exynos 7580 نصب ہیں ۔ J5 & J7 پروسیسرزکو بالترتیب 1.5GBریم ، 8GBروم اور16GBروم سے سپورٹ کیا گیا ہے اوران کی میموری microSD کارڈ کے ساتھ 128 جی بی تک قابل توسیع ہے ۔دونوں سمارٹ ڈیوائسز ڈبل سم کی حامل اورسیاہ، سفید اورسنہری رنگوں میں دستیاب ہیں ۔ J5 کا سپرایمولڈ ہائی ڈیفینیشن سکرین 5.5 انچ اور J7 کا سکرین 5.0 انچ کاہے ۔دونوں ڈیوائسزکا فرنٹ کیمرہ 5MP لیڈفلیش اورریئرکیمرہ 13 ایم پی ہے جوسیلفی بنانے کیلئے موزوںترین ہے۔J5 کی بیٹری کی طاقت mAh 2600 اور J7کی mAh 3000 ہے جو 342 گھنٹے تک یوز ٹائم فراہم کرتے ہیں۔ دنیا کی معروف موبائل اورآئی ٹی سلوشنز فراہم کرنے والی کمپنی ہواوے نے بہت جلد مارکیٹ میں اپنا پرتعیش اسمارٹ فون Mate S متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ سمارٹ فون یقینی طور پراپنے جاذب نظر ڈیزائن کی بدولت سمارٹ فون شائقین کواپنی طرف متوجہ کرے گا کیونکہ اس نے ہواوے جمالیاتی سنٹر میں بہترین مینوفیکچرنگ مہارت اورکاریگری کا استعمال حاصل کیا ہے۔یہ سمارٹ فون یقیننا ہواوے کی مضبوط مارکیٹ پوزیشن کوبھی مزید دوام بخشے گا۔Mate Sکا ڈیزائن فطرت یعنی 17-arch Bridgeسے متاثر ہے جو بذات خود شاندار ہنرمندی ، سادگی اور عظمت کی علامت ہے۔ سمارٹ فون روایتی جما لیت اور جدید فعلیات پیمائی کا امتزاج ہے جس نے میٹ ایس کو استعمال کرنے میں انتہائی آرام دہ بناد یا ہے۔ اس سمارٹ ڈیوائس کا ڈیزائن صارفین کو ایک بہتر طمانیت، رسائی اور افادیت کی فراہمی کے لئے بنایا گیا ہے۔میٹ ایس کا دھاتی کیس ایرو اسپیس ایلومینیم اور نینو سکیل انجکشن کی سانچہ سازی سے تیارشدہ ہے۔ میٹ ایس کی بیرونی حدود واضح اور پتلی ہیں اور سطحیں خصوصی پالش کے نظام کے ساتھ تیارکی گئی ہیں اوراس کا انٹرفیس شیشے کی طرح ہموار ہے ۔ ہواوے مینوفیکچررزنے سمارٹ فون میں گوریلا گلاس استعمال کیا ہے جو اس کوٹوٹنے اورخراش لگنے سے بچاتا ہے۔ میٹ ایس کا روشن بیزل اس کو ہیرے جیسا پریمیم اور خوبصورت چمک عطاکرتا ہے جبکہ ایمولڈ سکرین متغیررنگوں اورخوبصورت ڈسپلے کی عکاسی کرتا ہے۔