کراچی (نیوز ڈیسک)یونیورسل سیریل بس یعنی یوایس بی کا استعمال عام کیاجاتاہے او ر اِسے کمپوٹر کے لیے محفوظ تصور کیاجاتاہے لیکن جرمن سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ یوایس بی کے ذریعے ایسا کمپیوٹر وائرس حملہ آور ہوسکتا ہے جو پہلے پائے جانے والے وائرسوں کی نسبت کہیں زیادہ تباہ کن ہوگا اور اسے کنٹرول کرنا بھی تقریباً ناممکن ہوگا۔سیکیورٹی ریسرچ لیبز کے سائنسدانوں کارستھ نول اور جیکب لیل نے یو ایس بی کے فرم ویئر (ویا سی بی میں سٹور کیا گیا مستقل سافٹ ویئر جسے ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکتا) کا تجربہ کرکے معلوم کیا کہ اس کے کوڈ میں تبدیلیاں کرکے ایسا وائرس تیار کیا جاسکتا ہے کہ جو کمپیوٹر کا کنٹرول اپنے قبضے میں لے سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کا وائرس مرکزی طور پر تیار کرکے ہزاروں لاکھوں یو ایس بی ڈرائیو پربھیجا جاسکتا ہے۔ جب اس یو ایس بی کو کمپیوٹر کے ساتھ لگایا جائے گا تو وائرس کمپیوٹر کا کنٹرول سنبھال لے گا اور وائرس بھیجنے والا اسے اپنی مرضی سے کمانڈز دے کر پروگرام کھول پابند کرسکے گا، ڈیٹا ڈیلیٹ کرسکے گا یا ڈیٹا چرا سکے گا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اس قسم کے وائرس کو اینٹی وائرس سافٹ ویئر سے پکڑنا بھی ناممکن ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں