اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

نئے دریافت ہونے والے بلیک ہولز کے ٹکرانے سے سپر نوا سے بڑا دھماکا ہوگا، سائنس دان

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری کائنات سے دور کہکشاو¿ں میں موجود سپر نوا بلیک ہول تیزی سے اپنے مدار میں گھومتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب ا?رہے ہیںاور اگر یہ اسی رفتار سے قریب آتے رہے تو 10 سال بعد کائنات میں ایک بڑے دھماکے سے ٹکرا جائیں گے۔نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے سائنس دانوں اور ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ بلیک ہولز ہماری زمین کے نظام شمسی سے کچھ ہی بڑے ہیں اورسورج کی روشنی کی رفتار سے 7 فیصد زیادہ رفتار سے یعنی 4 کروڑ 70 لاکھ میل فی گھنٹہ سے اپنے مدار میں حرکت کرتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق اسی رفتار سے حرکت کرتے ہوئے یہ بلیک ہولز 10 لاکھ سال میں زوردار دھماکے سے ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں جس سے ہونے والا دھماکا سپرنوا کے ہونے والے دھماکے سے 10 کروڑ گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان بلیک ہولز کو پی جی 1302 اور 102 کا نام دیا گیا ہے اور انہیں پہلی بار رواں سال کے اوائل میں اس وقت دیکھا گیا تھا جب سائنس دانوں کو کہکشاں سے غیر معمولی یو وی روشنی نظر آئی تھی۔
سائنس دان اب ناسا کے گلیکسی ایوولوشن ایکس پلورر اور ہبپ ٹیلی اسکوپ سے گزشتہ 20 سال کی معلومات جمع کرکے الٹراوائیلٹ شعاعوں کا استعمال کرتے ہوئے ان بلیک ہولز کے بارے میں تحقیق کر رہے ہیں۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان بلیک ہولز سے عجیب و غریب قسم کے روشنی کے پیٹرن خارج ہوتے ہیں جن میں سے ایک پیٹرن اتنی شدید گرم روشنی خارج کرتا ہے کہ جو اپنے ارد گرد موجود مادہ کوجذب کر لیتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ان بلیک ہولز کے آخری لمحات پر تحقیق ثقلی موجوں کی تلاش میں مدد گار ہوگی، یہ بلیک ہولز تیزی سے ڈیتھ اسپائرل انداز میں ایک دوسرے سے قریب آرہے ہیں جب کہ ان پر تحقیق سے آئن سٹائن کے 100 سال قبل کی قوت ثقل کے نظریئے کو بھی ثابت کرنے میں مدد ملے گی۔
ماہر فلکیات اس تحقیق کے بانی اور کولمبیا یونیورسٹی نیویارک کے پروفیسر زولٹن ہے مین کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم گھومتے ان بلیک ہولز پر اپنے نظریات کو مزید مضبوط کررہے ہیں اور ان سے خارج ہونے والی روشنی کے ہر 5 سال بعد مزید طاقت آجانے کے عمل کا راز بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…