اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

اینڈرائڈ صارفین کیلئے اہم ترین خبر، سیکیورٹی کی بڑی خامی

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹن(نیوزڈیسک) ہم اپنے اینڈرائیڈ فون کی سکرین لاک کرکے کہیں بھی رکھ دیتے ہیں اور مطمئن ہو جاتے ہیں کہ اب کوئی بھی ہمارا فون استعمال نہیں کر سکتا اور ہماری پرائیویسی میں مخل نہیں ہو سکتا لیکن محققین کی ایک نئی ریسرچ نے نئے اینڈرائیڈ ورژن کے حامل فونز کے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ کے نئے ورژن والے موبائل فونز کا پاس ورڈز توڑنا کوئی مشکل کام نہیں اور جب سکرین لاک ہو تو اسے آسانی سے توڑا جا سکتا ہے۔ لاک سکرین پر ”کیمرے“ کی آپشن موجود ہوتی ہے۔ اسے کلک کرکے کیمرہ آن کریں اور اس کے بعد پاس ورڈ کی جگہ پرکوئی بھی طویل فقرہ یا متعدد الفاظ لکھ دیں جس سے سکرین کا لاک کھل جائے گا اور آپ کا اینڈرائیڈ فون ”ہوم سکرین“ پر چلا جائے گا۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین نے اینڈرائیڈ فونز کی اس خامی سے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ کوئی ہیکرآپ کے اینڈرائیڈ فون میں وائرس کے ذریعے Malware (جاسوسی کاسافٹ ویئر) انسٹال کرکے آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ خرابی اینڈرائیڈ لالی پاپ5.0یا اسے سے جدید ورژنز میں پائی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے رکن جان گورڈن کا کہنا تھا کہ جب ان اینڈرائیڈ ورژنز کے موبائل فونز میں ایک ایپلی کیشن کھلی ہو اور ساتھ ہی طویل پاس ورڈ داخل کر دیا جائے تو سسٹم اس کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا اور ہوم سکرین پر چلا جاتا ہے۔ جان گورڈن نے اینڈرائیڈ فون کو ہیک کرنے کا طریقہ تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ آپ تجربے کے طور پر اپنے اوپر بتائے گئے ورژنز کے اینڈرائیڈ فون کی پاس ورڈ بار میں جتنی گنجائش ہو اتنے الفاظ لکھ ڈالیں، جب موبائل فون مزید الفاظ کی گنجائش نہ ہونے کا میسج دے تب ان تمام الفاظ پر ٹیپ (Tap)کرکے سیلیکٹ کریں اور کاپی کر لیں۔ اس کے بعد سکرین کو دائیں طرف سکرول کریں، یہاں آپ کو کیمرے کا آئیکون نظر آئے گا، اسے دبا کر کیمرہ آن کردیں۔ کیمرہ آن ہونے کے بعد اوپر سے نیچے سویپ (Swap)کرکے نوٹیفکیشن ڈرار کھولیں اور اس میں موجود سیٹنگز کی آپشن کو کھولیں۔ سیٹنگز کو کھولنے پر آپ کے سامنے ایک پاس ورڈ بار نمودار ہو گی، اپنا کاپی کیا ہوا طویل پاس ورڈ اس میں پیسٹ (Paste) کردیں ۔ کچھ ہی لمحوں میں کیمرہ خودبخود بند ہو جائے گا اورآپ کا فون ہوم سکرین پر چلا جائے گا۔

مزید پڑھئے:عدالت نے حکم جاری کردیا



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…