جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

بیٹری جلد ختم ہونے کے مسئلے کا آسان ترین حل سامنے آ گیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)آپ گھر سے دور ہوں اور آپ کے موبائل فون کی بیٹری ختم ہو جائے تو آپ کیا کریں گے؟ خاص طور پر ایسے میں جب آپ کو گھروالوں یا کسی دوست سے ضروری رابطہ کرنا ہو۔ یقینا یہ ایک تکلیف دہ صورتحال ہوتی ہے لیکن اب آپ کی اس تکلیف کا حل دریافت ہو گیا ہے۔ پروڈیو یونیورسٹی کی ایک سافٹ ویئر ڈیویلپر ٹم نے ایسی ایپلی کیشن ہش(Hush)بنا ڈالی ہے جو آپ کی بیٹری کو 20فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔ ٹم کا کہنا ہے کہ کسی بھی اینڈرائیڈ فون کی تمام ایپلی کیشنز اس کی 45.9فیصد بیٹری استعمال کرتی ہیں۔ تقریباً 29فیصد بیٹری اس وقت صرف ہوتی ہے جب موبائل فون لاک ہوتا ہے اور صارف اسے استعمال نہیں کر رہا ہوتا۔ ٹم کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ فون کی ایپلی کیشنز خود کار طریقے سے دن بھر لانچ اور ری فریش ہوتی رہتی ہیں تاکہ وہ ہر وقت اپ ڈیٹ رہیں اور کسی بھی وقت استعمال کے قابل ہوں۔ آپ اس عمل سے مکمل طور پر بے خبر ہوتے ہیں۔ Hushنامی یہ ایپلی کیشن آپ کے اینڈرائیڈ فون کی بیٹری کو اس وقت خرچ ہونے سے بچاتی ہے جب آپ کا فون سلیپ موڈ پر ہوتا ہے۔ یہ ایپ آپ کے اینڈرائیڈ فون کی ایپلی کیشنز کو بلاوجہ لانچ یا ریفریش ہونے سے روکتی ہے جس سے بیٹری کی بچت ہوتی ہے۔ ٹم کا کہنا ہے کہ وہ اس ایپلی کیشن پر مزید کام کر رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اس کے ذریعے اینڈرائیڈ فون کی بیٹری لائف دوگنا کر دیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…