نیویارک (نیوزڈیسک)برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جینیاتی طور پر مرغی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اِس تجربے سے مرغیوں کی مہلک بیماری برڈ فلو سے نمٹنے میں آسانی پیدا ہو گی۔برڈ فلو گزشتہ چند سالوں کے دوران امریکی پولٹری اور انڈوں کی صنعت کے لیے بہت بڑے نقصانات کا باعث بنا ہے۔ برطانوی سائنسدانوں کی یہ ریسرچ برطانوی حکومت اور چوٹی کی چکن کمپنیوں کے خواہش پر کی گئی۔ اس ریسرچ کی مدد سے رواں برس اس صنعت کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کی امید کی جا رہی ہے۔ گزشتہ برس دسمبر سے اب تک برڈ فلو کے پھیلاؤ کی وجہ سے 48 ملین چکن اور ٹرکی تلف کیے جا چکے ہیں۔برطانوی سائنسدانوں نے جینیاتی طریقے سے مرغیاں پیدا کرنے کے تجربے کے دوران اُن میں ٹیکے کے ذریعے فلوریت دار پروٹین داخل کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس لیے اس طریقہ پیداوار سے یہ توقع نہیں کی جا رہی ہے کہ پولٹری پروڈکشن پا پیداوار بہت تیز رفتار ہوگی اور ان کو بطور غذا استعمال کرنے کے بارے میں بھی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے ملنے والی اجازت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ امریکی صحت کے شعبے سے متعلق امور کے نگران ادارے کی طرف سے ایسے جانوروں کے بطور غذا استعمال کی اجازت اب تک نہیں