پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک کی ورچوئل رئیلٹی اپلیکشن کی تیاری

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ایک ” ورچوئل رئیلٹی” ویڈیو اپلیکشن کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جو صارفین کو اپنے اسمارٹ فونز پر 360 ڈگری ویڈیوز دیکھنے میں مدد دے گی۔ایسی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ صارفین اس اپلیکشن کے ذریعے ” ویڈیو کو 360 ڈگری کے ساتھ ساتھ مختلف زاویوں سے دیکھ بھی سکیں گے”۔اس اپلیکشن کی تیاری کا کام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے تاہم یہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر کام کرسکے گی تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔فیس بک کے بانی مارک زیوکربرگ اس سے پہلے ہی ورچوئل رئیلٹی کو مستقبل کی ٹیکنالوجی قرار دے چکے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ایک دن یہ اربوں افراد کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہوگی۔ان کے بقول تصور کریں کہ صرف گھر بیٹھے چشمہ آنکھوں پر چڑھا کر آپ کسی ڈاکٹر سے مشاورت کررہے ہو، کلاس روم میں اساتذہ اور دیگر ساتھی طالبعلموں سے بات چیت کررہے ہو یا کسی کمرہ عدالت میں پیش ہو، درحقیقت ورچوئل رئیلٹی جو کبھی سائنس فکشن خیال تھا اب حقیقت بنتا جارہا ہے۔فیس بک کا ورچوئل ہیڈ سیٹ اوکیلولس رفٹ بھی 2016 کی پہلی سہ ماہی کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھئے:عید کے بعد”پاکستان مسلم لیگ “ اعلان ہوگیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…