اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی کمپنی اوپو نے پاکستان میں پہلی بار سمارٹ فونز کے 3نئے ماڈلز متعارف کروائے ہیں۔ جس کو چارجنگ کے حوالے سے دنیا کی تیز ترین ٹیکنالوجی بتایا جارہا ہے۔ بین الاقوامی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے پاکستان میں پہلی بار اپنے اسمارٹ فونز کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اوپو نے 3نئے ماڈلز متعارف کروائے۔ پاکستان میں اوپو کے سی ای او لانگ گینگ نے کہا انہیں پاکستان میں مثبت ردعمل ملا یہی وجہ ہے کہ مستقبل میں بھی نئے ماڈلز متعارف کرواتے رہیں گے۔ برانڈ ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر فخر عبد اللہ نے بتایا کم قیمت اوپو فونز بہت کم وقت میں چارج ہو کر زیادہ ٹاک ٹائم دیتا ہے۔