جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

روسی خلاباز گینادی پادالکا خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد زمین پر واپس

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوز ڈیسک)روسی خلاباز گینادی پادالکا خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد زمین پر واپس آ گئے ہیں۔57 سالہ خلاباز کا حالیہ مشن 168 دن جاری رہا۔ گذشتہ پانچ خلائی سفروں کے دوران وہ خلا میں کل 879 دن گزار چکے ہیں۔انھوں نے دو ماہ کی برتری سے اپنے ہم وطن خلاباز سرگے کریکالیف کا ریکارڈ توڑا ہے جو انھوں نے 2005 میں چھ مشنز کے دوران قائم کیا تھا۔پادالکا اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے دو دوسرے خلاباز سویوز خلائی جہاز میں قازقستان صبح سویرے اترے۔پائلٹ کی تربیت حاصل کی اور روسی فضائیہ میں کرنل رہے،واحد خلاباز جنھوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی چار بار کمان سنبھالی،28 جون 2015 کو خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ توڑا،دس بار خلا میں چہل قدمی کر چکے ہیں،زمین پر اترنے کے بعد زمینی عملے کے ارکان نے تینوں خلابازوں کو جھلسے ہوئے خلائی جہاز سے نکالا اور ان کا طبی معائنہ کیا۔ یاد رہے کہ زمین کی فضا میں داخل ہونے کے بعد جہاز کا باہری حصہ گرم ہو کر جھلس جاتا ہے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پادالکا نے چائے کا گھونٹ بھرتے ہوئے کہا: ’میں ٹھیک ہوں۔‘پادالکا کے ساتھ زمین پر لوٹنے والے خلاباز ڈنمارک کے آندریاس موگنسن اور قزاقستان کے آیدن ایمبیتوف ہیں۔ یہ دنوں پادالکا کے مقابلے پر نوآموز ہیں اور انھوں نے اپنے پہلے مشن پر خلا میں صرف دس دن گزارے۔زمین کی سطح سے چار سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع خلائی سٹیشن پر اب بھی چھ خلاباز موجود ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…