نیو یارک (نیوز ڈیسک) مائیکروسافٹ نے آفس کا نیا ورڑن ریلیرز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ آفس کا نیا ورڑن22 ستمبر کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نیاسافٹ ویئر بائیس ستمبر سے ہر جگہ دستیاب ہوگا اور لائسنس ایگریمنٹ والے صارفین مائیکروسافٹ آفس 2016 کو ڈان لوڈ کرسکیں گے۔ اسی طرح اسے عام مارکیٹ میں یکم اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس سے پہلے اگست میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مائیکروسافٹ آفس کو بائیس ستمبر کو ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ نیا سافٹ ویئر پہلے کے مقابلے میں زیادہ شوخ انٹرفیس کے ساتھ ہوگاجبکہ اسے جدید ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیارکیا گیا ہے تاہم پہلے کے کارآمد آپشنز بدستور موجود رہیں گے۔ اسکے علاوہ ایک نیا فیچر بھی شامل ہے جس کے تحت کسی فائل پر بیک وقت دو افراد بھی کام کرسکیں گے۔ خیال رہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کو جولائی کے مہینے میں متعارف کرایاگیا تھا۔