لندن (نیوز ڈیسک) نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ الزائمر خون کی منتقلی و دیگر ذرائع سے ایک شخص سے دوسرے کو منتقل ہوسکتا ہے۔ بچپن میں نشوونما کے ہارمون کے انجکشن کے بعد ہلاک ہونے والے 8 افراد پر تحقیق کے دوران معلوم ہوا ہے کہ الزائمر ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے اور اس انکشاف سے خون کی منتقلی، دانتوں کی بیماریوں کے علاج اور دیگر عمل جراحی کے محفوظ ہونے کے حوالے سے بہت سے سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔ پروفیسر جان کالنگ کا کہنا ہے اس سے قبل خیال تھا کہ الزائمر موروثی طور پر منتقل ہوتا ہے یا عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ذہن میں تبدیلیوں کے باعث پیدا ہوسکتا ہے مگر اب نئی تحقیق کے مطابق الزائمر کی منتقلی کی کچھ اور وجوہات بھی سامنے آئی ہیں۔