منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیو ہورائزن کی طرف سے پلوٹو کی نئی تصاویر کی ترسیل شروع

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیو زڈیسک)امریکی خلائی ادار ے ناسا کی طرف سے خلا میں بھیجے جانے والے مصنوئی تحقیقاتی سیارے نیو ہورائزن کی طرف سے بونے سیارے پلوٹو کی تصاویر زمین پر بھیج دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تصاویر میں پلوٹو پر موجود وادیوں ،ٹیلوں اور برفانی پہاڑی سلسلوں کی منظر کشی کی گئی ہے۔واضح رہے اس سے قبل نیو ہورائزن کی طرف سے راواں سال جولائی میں تصاویر ارسال کی گئیں تھیں۔رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کی طرف سے 14جولائی کے بعد پہلی بار مشن کی مختصر تصاویر بھیجی گئی ہیںتاہم امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل قریب میں یہ سلسلہ متواتر چلے گا۔انکا یہ بھی کہنا ہے کہ تصاویر کے اس سلسلے کی روشنی میں زمین پر موجود سائنسدان اپنی تحقیق کو بہتر انداز میں آگے بڑ ھا سکیں گے۔ساوتھ ویسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایک سائنسدان کا کہنا ہے کہ ان تصاویر کے پیش نظر کہا جا سکتا ہے کہ نظام شمسی میں پلوٹو کا کوئی ثانی نہیں ہے کیونکہ تصاویر میں پلوٹو کسی مصور کے شاہکا ر کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پلوٹو کی سر زمین پر موجود برفیلی چوٹیوں کی بلندی صرف ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر ہے۔علاوہ ازیں یہ بر فیلی چوٹیاں ہموار سطح کے درمیان واقع ہیں جسے سائنسدانوں نے سپٹنک پلنم کا نام دیا ہے۔سائنسدانوں کی رائے کے مطابق ان چوٹیوں کی عمر ایک کروڑ سال سے کم لگتی ہے تاہم ان گرد پھیلے تاریک حصے کم بیش اربوںسال پرانے ہونے کا امکان ہے۔تاہم انکا یہ بھی کہنا ہے کہ نیو ہورائزن اس وقت 4.9بلین کے فاصلے پر ہے جس کا مطلب ہے کہ مشن سے متعلق تمام ڈیٹا 2016ئ تک زمین پر پہنچ سکے گا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…