ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

مائیکروسافٹ آفس 2016 ریلیز کیلئے تیار

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج کی دنیا میں کوئی بھی دفتری کام مائیکرو سافٹ آفس کے بغیر مکمل نہیں ہوتا اور اسکا نیا ورژن رواں ماہ متعارف کروایا جارہا ہے۔مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ آفس کا نیا ورژن بائیس ستمبر کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ نیاسافٹ ویئر بائیس ستمبر سے ہر جگہ دستیاب ہوگا اور لائسنس ایگریمنٹ والے صارفین مائیکروسافٹ آفس 2016 کو ڈاﺅن لوڈ کرسکیں گے۔اسی طرح اسے عام ماریٹ میں یکم اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس سے پہلے اگست میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مائیکروسافٹ آفس کو بائیس ستمبر کو ریلیز کیا جاسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ نیا سافٹ ویئر پہلے کے مقابلے میں زیادہ شوخ انٹرفیس کے ساتھ ہوگاجبکہ اسے جدید ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیارکیا گیا ہے تاہم پہلے کے کارآمد آپشنز بدستور موجود رہیں گے۔اسکے علاوہ ایک نیا فیچر بھی شامل ہے جس کے تحت کسی فائل پر بیک وقت دو افراد بھی کام کرسکیں گے۔خیال رہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کو جولائی کے مہینے میں متعارف کرایاگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…