منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شہاب ثاقب کے ساتھ گرنے والا انسان نما پتلا معمہ بن گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو(نیوزڈیسک) شہابِ ثاقب گرنے کے بعد اس آسمانی پتھر کے جلے ہوئے ٹکڑوں کے ساتھ مبینہ طور پر ایک انسان نما جلا ہوا پتلا ملا ہے جسے بعض افراد نے خلائی مخلوق قرار دیا ہے۔میکسیکو میں یوکاتان کے علاقے اشمل میں شہابِ ثاقب گرنے کے بعد بجلی کا نظام متاثر ہوا اور اسی علاقے کے لوگوں نے اڑن طشتریاں اور شہابِ ثاقب گرنے کے کئی واقعات رپورٹ کیے ہیں جب کہ شہاب ثاقب گرنے کے بعد مبینہ طور پر ایک انسان کا جلا ہوا پتلا بھی ملا ہے جسے خلائی مخلوق قرار دیا جارہا ہے جب اس کی 2 ٹانگیں بھی ہیں۔
2 سال قبل پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق ماہرین نے اس پراسرار مخلوق پر غور کرکے بتایا تھا کہ یہ شہابِ ثاقب کا جلا ہوا ٹکڑا ہے جو حرارت سے ایک خاص شکل میں ڈھل گیا ہے تاہم خلائی مخلوق پر تحقیق کرنے والوں نے یہ بات نہیں مانی اور آج اڑن طشتریوں کے ایک ماہر اسکاٹ ویئرنگ نے کہا ہے کہ یہ خلائی مخلوق کا ڈھانچہ نہیں بلکہ کوئی خلائی جہاز ہے، روبوٹ یا خلائی سوٹ ہے کیونکہ شہابِ ثاقب کے گرنے سے جو حرارت پیدا ہوتی ہے اس سے کوئی لاش اس حالت میں برقرار نہیں رہ سکتی۔شہابِ ثاقب کے تصادم کے بعد لوگوں نے بتایا کہ انہیں ہر جگہ ٹکڑے ملے ہیں جس سے ان کی مراد کسی ٹیکنالوجی یا ایجاد کے ٹکڑے سے ہے اس جگہ سے ایک اور گول سی چیز ملی ہے جو ایلین روبوٹ یا ہیلمٹ ہوسکتا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…