منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ایپل کی نئی مصنوعات کے حیرت انگیز فیچرز

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) ایپل نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کئی پراڈکٹ کے نئے ورڑن متعارف کرائے ہیں جن میں نئے اہم فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔
تھری ڈی ٹچ ٹیکنالوجی
سان فرانسسکو کے ایک پرہجوم ہال میں کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے کہا کہ یہ اس وقت تک دنیا کا سب سے جدید اسمارٹ فون ہے جس میں تھری ڈی ٹچ پیش کیا گیا ہے جس میں اسکرین پر مزید دباو¿ بڑھا کر دوسرے فیچرز کو کھولا جاسکتا ہے۔
لائیو فوٹو اور آئی سائٹ کیمرہ
اسمارٹ فون اپنے کیمروں کی خصوصیات کی وجہ سے بھی فروخت ہوتے ہیں اور اب آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس میں کیمرے کی صلاحیت 12 میگا پکسل تک بڑھا دی گئی ہے لیکن ایک حیرت انگیز فیچر کو بہت پسند کیا گیا ہے اور وہ ہے ’لائیو فوٹو‘ فیچر۔ اس میں کوئی تصویر لی جائے تو ایک سیکنڈ سے لے کر آگے تک کی دھڑادھڑ تصاویر اتار لیتا ہے اور انہیں متحرک تصاویر یا gifs میں بدل دیتا ہے۔ اسے ممکن بنانے کے لیے اسمارٹ فونز میں اے 9 چپ لگائی گئی ہے جو پچھلی چپ سے 70 فیصد تیز رفتار سے کام کرتی ہے۔ ایپل 6 ایس کی قیمت 830 امریکی ڈالر(83 ہزار پاکستانی روپے) اور 6 ایس پلس کی قیمت 950 ڈالر (95 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔
آئی پیڈ پرو اور اسٹائلس پینسل
اس بار آئی پیڈ پرو میں دو ?فیچرز قابلِ ذکر ہیں ایک تو اس کا اسکرین بڑھا کرکے 12.9 انچ کا کردیا گیا ہے۔ اس میں آئی پیڈ ایئر کے مقابلے میں دوگنا میموری اور اسٹوریج رکھی گئی ہے جس کی وجہ اے 9 ایس 64 بٹ چپ ہے۔ آئی پیڈ کے لیے دوسری اہم شے ایپل پینسل ہے جو اسکرین پر مختلف دباو¿ سے مختلف موٹائی کی لکیریں کھینچتی ہے جو گرافک ڈیزائنروں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ کی بورڈ بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 799 ڈالرز ( 80 ہزار روپے) سے شروع ہورہی ہے۔
اسٹائلس پینسل کی قیمت 100 ڈالر ہے جس میں جدید سینسر لگا ہے جو پنسل پر دباو¿ کو نوٹ کرتے ہوئے ویسی ہی لائن کھینچتا ہے۔ کی بورڈ کی قیمت 170 ڈالر رکھی گئی ہے جو مقناطیس کے ذریعے آئی پیڈ پرو سے جڑ جاتا ہے۔
ایپل ٹی وی
ایپل ٹی وی کو ٹی وی کا مستقبل قرار دیا جارہا ہے۔ اس میں موشن سینسر ریموٹ کنٹرول ہے، انٹرنیٹ اور کیبل کی سہولت کے ساتھ ساتھ بہت سی ایپس موجود ہیں۔ اسے بطورِ خاص گیم کھیلنے والوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اکتوبر کے آخر تک اس کی فروخت شروع ہوجائے گی اور قیمت 149 ڈالر رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…