کراچی (نیوز ڈیسک)ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے دیگر ورڑن کی طرح ونڈوز 10 بھی آئیکونز سے بھری ہوئی ہے۔مگر فرق یہ ہے کہ ونڈوز کے نئے ورڑن میں آئیکونز کو دیکھنے کے لیے کچھ زبردست طریقے شامل کیے گئے ہیں تاہم بیشتر افراد کو ان کے بارے میں معلوم ہی نہیں۔مثال کے طور پر آپ فائل ایکسپلورر کو کھولتے ہیں تو آپ کے سامنے آئیکون سے بھرپور ونڈو آجاتی ہے جن کو دیکھنے کے لیے آپ ویو (view) ٹیب پر کلک کرکے اپنی مرضی جیسے لسٹ ویو، سائزز، ڈیٹیلز وغیرہ جیسے آپشنز پر کلک کرسکتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ مائیکروسافٹ نے ویو کے اسکرول باکس میں کچھ نیا بھی چھپا رکھا ہے؟جی ہاں اگر آپ ویو کے ٹیب پر کلک کریں گے تو ایک باکس سا بنا آجائے گا جس پر نیچے اسکرول یا سیدھے ہاتھ کی جانب ڈآن ایرو کلک کرنے سے آپ کے سامنے مزید دو آپشنز آجاتے ہیں جو چھپے ہوئے ہوتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں