پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

انسانوں کو بجلی کی رفتار سے دوردراز سیاروں تک بھیجنا ممکن ہے

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) جاپانی نڑاد امریکی ماہرِ طبعیات میشیو کاکو نے کہا ہے کہ اسٹارٹریک فلموں کی طرح انسانوں کو توانائی میں بدل کر ایک سیارے سے دوسرے سیارے بھیجنا ممکن ہے اور اگلے چند عشروں میں یہ عمل ممکن ہوجائے گا۔میشیو کاکو کے مطابق ”ٹیلی پورٹیشن“ کا یہ عمل اس صدی کے آخرتک قابلِ عمل ہوجائے گا اور پلک جھپکتے ہی انسانوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا جاسکے گا۔میشیو کا کہنا ہے کہ کوانٹم ٹیلی پورٹیشن کے ذریعے اب ایٹمی ذرات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا گیا اور بہت جلد مادے کی مزید پیچیدہ قسم ایک سالمہ ( مالیکیول) کو ٹیلی پورٹ کرنا ممکن ہوگا اور اس دوران اصل معلومات بھی ضائع نہیں ہوگی۔
میشیو کاکو کے مطابق پہلا مالیکیول ٹیلی پورٹ کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں چاند کی سطح پر بڑی اشیا، جانور اور آخرکار انسان بھی بھیجے جاسکیں گے لیکن یہ عمل قدم بہ قدم آگے بڑھے گا۔ اگلے مرحلے میں ہم شاید ڈی این اے کو بھی ایک جگہ سے دوسرے جگہ بھیجنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
میشیو کاکو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں نظری طبعیات کے پروفیسر ہیں اور وہ کئی دلچسپ موضوعات پر کتابیں تحریر کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی تازہ کتاب میں کہا ہے کہ انسانوں کی یادداشت کو اپ لوڈ اور ڈاو¿ن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور روبوٹ کو دماغ سے کنٹرول کرنے کا عمل بہت جلد عام ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…