منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

واٹس ایپ کے 5 بہترین فیچرز

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)واٹس ایپ دنیا بھر میں استعمال کی جانے والے مقبول ترین اپلیکشنز میں سے ایک ہے اور اس کے صارفین کی تعداد نوے کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔بلاشبہ اس میں کئی بہترین فیچرز ہیں جو لوگوں کو اس کا دیوانہ بنائے ہوئے ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ بیشتر کو اس اپلیکشن کے بارے میں کچھ زیادہ معلوم نہیں۔ایسے افراد اپنے دوستوں یا جاننے والوں کو ایک سادہ پیغام بھیجنے اور اس کے جوابات دینے سے زیادہ کچھ کر نہیں پاتے، تو اگر آپ واٹس ایپ کے بہترین تجربے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو یہاں اس کے کچھ انتہائی مفید فیچرز کے بارے میں جانے جو آپ کے تمام مسائل کا حل بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔
اپنے آخری اسٹیٹس کو برقرار رکھیں
واٹس ایپ میں بھی دیگر آن لائن اپلیکشنز کی طرح یہ جانا جاسکتا ہے کہ کب کوئی شخص آخری بار آن لائن ہوا۔ تاہم واٹس ایپ نے اس سے بچا? کا بھی طریقہ متعارف کرا رکھا ہے جو آپ کے آخری اسٹیٹس کو فریز کردیتا ہے۔ بس آپ کو اپنا انٹرنیٹ کنکشن بند کرکے واٹس ایپ کو کھولنا اور ایک پیغام تحریر کرکے سینڈ بٹن دبائیں اور ایپ کو بند کردیں۔ اب دوبارہ انٹرنیٹ سیٹنگ میں جاکر اسے کھول دیں، آپ کا پیغام چلا جائے گا مگر آپ کا آخری اسٹیٹس تبدیل نہیں ہوگا۔
سم کارڈ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال
واٹس ایپ کو سم کارڈ کے بغیر بھی اس رجسٹرڈ نمبر پر استعمال کیا جاسکتا ہے جو کسی فون پر ایکٹو ہو۔ مگر اس کے لیے سب سے پہلے واٹس ایپ کا ایک اکا?نٹ اس وقت بنائیں جب موبائل میں سم کارڈ ایکٹو ہو، جب سیٹ اپ مکمل ہوجائے تو سم کارڈ کو نکالیں اور اس وقت تک واٹس ایپ کو استعمال کرتے رہے جب تک انٹرنیٹ چل رہا ہے۔
پی ڈی ایف فائلز واٹس ایپ سے بھیجنا
واٹس ایپ کو صرف تحریری پیغامات بھیجنے کے تک ہی استعمال نہیں کیا جاسکتا بلکہ ویڈیو، تصویر اور آڈیو پیغامات بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔ تاہم ایک مسئلہ ہے کہ یہ اپلیکشن پی ڈی ایف فائل ارسال نہیں کرتی، جبکہ صارفین 16 ایم بی سے بڑی فائل بھی سینڈ نہیں کرسکتے۔ مگر اس مسئلے کا حل ایک ایپ واٹس ٹولز میں چھپا ہے، اس ایپ کی مدد سے آپ ایک جی بی تک کی کسی بھی فارمیٹ کی فائل اٹیچ کرکے مطلوبہ فرد کو بھیج سکتے ہیں۔
جانے کب کسی دوست نے آپ کا پیغام پڑھا
اب واٹس ایپ میں جاننا بہت آسان ہے کہ کسی دوست نے آپ کا پیغام پڑھا ہے یا اسے نظر انداز کردیا ہے۔ بس اپنے پیغام پر ٹیپ کریں اور کچھ دیر اسکرین کے اوپر موجود ‘ i ‘ آئیکون کو دبا کر رکھیں، جس کے بعد آپ کے سامنے تفصیلات آجائیں گی کہ کب پیغام دوست تک پہنچا اور اسے کس وقت پڑھا گیا۔
اگر کوئی دوست بلاک کردے
واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو اہمیت دیتی ہے اور اسی لیے بلاک فیچر کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس میں دیگر صارفین کو معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں بلاک کردیا گیا ہے مگر ایک طریقہ ہے جس سے جانا جاسکتا ہے کہ کسی نے آپ کو بلاک کردیا ہے۔ یہ بہت آسان ہے بس ایک گروپ بنائیں اور مطلوبہ کانٹیکٹ کو ایڈ کرنے کی کوشش کریں۔ اگر اس شخص نے آپ کو بلاک کر رکھا ہے تو اسے گروپ میں ایڈ کرنا ممکن ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ انتباہی پیغام آتا ہے کہ آپ اس کانٹیکٹ کو ایڈ کرنے کے مجاز نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…