پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ماہرین نے عمر رسیدگی کا پتا لگانے کے لیے ٹیسٹ تیار کرلیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) انسان اپنی زندگی کے دوران مختلف مراحل سے گزرتا ہے جس کے آثار اس کے چہرے اور جسم کی ساخت پر واضح طور پر نظر آتے ہیں لیکن عمر کتنی تیزی سے کم ہورہی ہے اس کا اندازہ عام طور پر نہیں ہو پاتا اس مشکل کا حل نکالنے کے لیے سائنسدانوں نے ایک نیا ٹیسٹ تیار کیا ہے جس سے کسی بھی شخص کی عمر رسیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
برطانیہ میں تیارکردہ اس ٹیسٹ میں خون، دماغ اورعضلات کے ٹشوز(بافتوں) میں پائے جانے والے 150 جینز کا جائزہ لیا جاتا ہے جس سے کسی بھی شخص کی عمر کا بآسانی اور زیادہ ٹھیک اندازہ لگایا جا سکتا ہے جب کہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ حیاتیات عمر کا یہ ٹیسٹ پیدائش کے دن کے استعمال سے زیادہ مفید ہے۔کنگز کالج لندن کے پروفیسر جیمی ٹیمنز کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے 65 سالہ صحت مند افراد کی بافتوں کے نمونوں کا جوان افراد کے نمونوں سے موازنہ کیا جس کا مقصد صحت مند رہتے ہوئے بوڑھے ہونے کا فارمولا تیار کرنا تھا۔ تجزیے سے پتا چلا کہ کچھ معاملات میں لوگوں کی طبعی عمر ان کی اصل عمر سے 15 برس تک زیادہ تھی یعنی کہ ان کا اعضا ان سے 15 برس زیادہ عمر والے فرد جیسا برتاو¿ کرتے دکھائی دیئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کی مدد سے وہ ایسے افراد کی نشاندہی کر سکیں گے جن کے بیمار ہونے کا خدشہ زیادہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ چند لائف اسٹائل انسانی صحت کو متاثر کرتے ہیں اور بعض لوگ اسی لیے اپنی عمر سے زیادہ بڑھے نظر آتے ہیں۔واضح رہےکہ رواں برس ہی نیوزی لینڈ میں ہم عمر لوگوں پر کی گئی ایک اور تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ تقریباً یکساں عمر کے باوجود ا±ن کے جسموں پر وقت گزرنے کا اثر بالکل مختلف انداز میں ہوا۔ تحقیق کے نتائج سے سامنے آیا تھا کہ بعض افراد میں تو عمر رسیدگی تحقیق کی پوری مدت کے دوران جیسے رک سی گئی تھی جب کہ کچھ دوسرے لوگوں میں ہر گزرتے سال میں عمر کے اثرات 3 برس کی مدت جیسے ظاہر ہو رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…