کراچی (نیوز ڈیسک)جدید ٹیکنالوجی کیڑے مکوڑوں کو بھی اپنے اشاروں پر کس طرح چلنے پر مجبور کررہی ہے اس کا ایک مظاہرہ نظر آیا ائی فون کے رنگ ٹون کے دوران جب آئی فون کے گرد بکھرے حرکت کرتے ہوئے چیونٹے اچانک رنگ ٹون بجتے ہیں آئی فون کے گرد جمع ہو کر ایک دائر کی شکل میں گھومنے لگے۔
سوشل میڈیا پر ڈالی گئی اس ویڈیو میں آئی فون زمین پر پڑا ہے اور اس کے ارد گرد چیونٹے بکھرے ہوئے انداز میں ادھر سے ادھر حرکت میں مصروف ہیں کہ اچانک آئی فون پر رنگ ٹون بجنا شروع ہوجاتی ہے اور جیسے ہی یہ ٹون بجنے لگتی ہے تو یہ چیونٹے آئی فون کے گرد جمع ہو کر ایک دائرے کی شکل میں گھومنا شروع کردیتے ہیں اور جب تک رنگ ٹون بجتی ہے وہ مسلسل اس آئی فون کے گرد طواف کرتے رہتے ہیں۔
اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے والی وائرل ویڈیو لیب کا کہنا ہے کہ چیونٹوں کا طرز عمل ان کمنگ کال کی الکیٹرو میگنیٹک ویوز کی وجہ سے ہے۔ یونیورسٹی آف نیو انگلینڈ کے پروفیسر نیگل انڈیریو کا کہنا ہے کہ چیونٹے مقناطیسی صلاحیت کے زیر اثر کسی خاص آواز پر کشش کرتے ہیں، چیونٹوں کے اینٹینا پر مقناطیسی ریسیپٹرز لگے ہوتے ہیں اس لیے جب وہ لمبے سفر پر نکلتے ہیں تو مقناطیسی کیوز کا استعمال کرتے ہوئے شمال، جنوب، مشرق یا مغرب کی جانب سفر کرتے ہیں۔ایک اور تھیوری کے مطابق یہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ چیونٹے کسی بھی خاص چیز کے گرد اکثر گھومتے ہیں اور یہ کوئی خاص بات نہیں بلکہ ان کی فطرت میں شامل ہے۔ سوشل انسیکٹس اسپیشلسٹ سائمن روبنس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی حرکت چیونٹوں کے رابطے کے نظام کا ناگزیر حصہ ہے اور اسی لیے فون کی شکل چیونٹوں کو اس طرح حرکت پر مجبور کر رہی ہے۔
آئی فون نے بکھرے ہوئے چیونٹوں کو گھما کررکھ دیا
8
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں