جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

برطانوی طالبہ نے آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو مات دیدی

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیڈیا سبسٹین کی عمر صرف 12 سال لیکن ذہانت میں بڑے بڑے سائنسدانوں سے بھی آگے ہے۔ برطانوی طالبہ نے حال ہی میں ہونے والے ذہانت کے ٹیسٹ (Mensa IQ test) میں نامور سائنسدانوں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو بھی مات دیدی ہے۔لیڈیا سبسٹین کا تعلق برطانیہ کے علاقے لینگہم سے ہے جہاں وہ ایک سکول میں زیر تعلیم ہے نے تعطیلات کے دوران ذہانت کے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ اس وقت اس کی حیرت کی انتہاء نہیں رہی جب اس کو پتا چلا کہ اس نے ٹیسٹ میں نہ صرف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ شہرہ آفاق سائنسدانوں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کا ٹیسٹ کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ ذہانت کا یہ ٹیسٹ اس کی توقعات کے برعکس انتہائی آسان تھا۔
واضع رہے کہ Mensa IQ test ذہانت کی جانچ پڑتال کے لئے سب سے پرانا ٹیسٹ ہے جس میں صرف ان ہی افراد اور طلبہ کو موقع دیا جاتا ہے جو آئی کیو ٹیسٹ میں 98 فیصد حاصل کر پاتے ہیں جبکہ اس کی رکنیت کیلئے اہلیت کا معیار کم از کم 132 سکور ہے۔ لیڈیا کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ریاضی میں اپنا نام روشن کرنا چاہتی ہیں



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…