وینس(نیوزڈیسک)سائنسدانوں نے خرگوش کے سونے کا راز جان لیا ، اب بچوں کو منٹوں میں خوابوں کی دنیا مین بھیجا جا سکے گا جس کے لیے نئی کتاب متعارف کرا دی گئی ہے۔سویڈن کے ماہر نفسیات کارل جوآن فورسن نے خرگوش کے سونے پر تحقیق کرنے کے بعد بچوں کے لیے خصوصی کتاب متعارف کرائی ہے جس سے بچوں کو منٹوں میں خوابوں کی دنیا میں بھیجا جا سکے گا۔کتاب میں ایسی تکنیک سے کام کیا گیا ہے کہ جس کو سننے اور پڑھنے کے بعد بچے پرسکون محسوس کرتے ہوئے خوابوں کی دنیا میں چلے جاتے ہیں۔والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو بالکل ہلکی آواز میں یہ کہانی پڑھ کر سنائیں ، اسے سنتے ہی بچے خوابوں کی دنیا میں چلے جائیں گے اور والدین کو بچوں کو سلانے کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی۔کتاب میں خرگوش کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی تصاویر اور جملے ایسے ہیں جن سے بچوں کو نیند میں جانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔