جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

’فیس بک کی لائکس آپ کی شخصیت کی عکاس ہیں‘

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیس بک سماجی روابط کے لیے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ ہے جس کے عالمی صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ ہے۔اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے والوں کے لیے کسی بھی دوست کی پوسٹ کو پسند کرنا اور ’لائک‘ کا بٹن دبانا بہت ہی عام بات ہے۔تاہم اب یونیورسٹی آف کیمبرج سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک پر صرف لوگوں کے پسندیدہ مواد سے ہی ان کے بارے میں کافی کچھ پتہ چل سکتا ہے۔اس کام کے لیے انھوں نے ایک کمپیوٹر پروگرام تیار کیا ہے جو کسی بھی فیس بک صارف کے لائکس کی بنیاد پر اس کا شخصی خاکہ تیار کر سکتا ہے۔یہ پروگرام بتا سکتا ہے کہ آپ مرد ہیں یا عورت، آپ کا مذہب یا سیاسی نظریہ کیا ہے اور اس کے علاوہ بھی بہت سی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔اس پروگرام کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایک مخصوص ویب سائٹ پر جا کر اپنی پروفائل کی پیشنگوئی کا آپشن چننا ہوگا اور پھر اس ایپ کو اپنے فیس بک کے لائكس کے بارے میں معلومات لینے کی اجازت دینی پڑے گی۔ہر فیس بک استعمال کرنے والے فرد کے بارے میں یہ تجزیہ مکمل طور پر درست نہیں ہوتا لیکن اس کے عمومی نتائج درست ہی رہے ہیں



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…