ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گوگل کا نیا فیچر؛ جو کئی گھنٹوں تک آپ کو مصروف رکھ سکتا ہے

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) گوگل نے معلومات کے متلاشی افراد کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو دلچسپ معلومات کے خواہشمند افراد کو گھنٹوں اسکرین کے سامنے بیٹھنے پر مجبور کردیتا ہے۔
گوگل سرچ بار پر ”I’m feeling curious“ ٹائپ کرنے کے بعد اسکرین پر ایک کے بعد دلچسپ حقائق ظاہر ہوتے ہیں جو صرف چار سطروں تک محدود ہوتے ہیں۔ ان میں تاریخ، جغرافیہ، بنیادی معلومات ، دلچسپ حقائق اور سائنس کی معلومات ظاہر ہوتی ہیں لیکن تمام معلومات عام افراد کی دلچسپی کے تحت نمودار ہوتی ہیں۔ ایک معلومات کے نیچے نیلی لائن میں ”دوسرا سوال پوچھیں“ کا آپشن نیلی لائن میں ظاہر ہوتا ہے اور اس پر کلک کرکے اگلی معلومات ظاہر ہوتی ہے۔
عجیب و غریب اور دلچسپ معلومات کے حقائق کے نیچے ان کے مستند حوالہ جات بھی درج ہوتے ہیں جن پر کلک کرکے ان کی تصدیق بھی کی جاسکتی ہے لیکن گوگل کی اس معلومات اور اس سے قبل سرچ انجن میں پوچھے گئے سوالات سے بہت سی ویب سائٹ ناراض بھی ہیں کیونکہ اگر پاکستان لکھیں تو گوگل اسکرین کی دائیں جانب وکی پیڈیا سے اس کا جواب لے آتا ہے اور ایسی ہی دیگر ویب سائٹ سے رجوع کرتا ہے۔ اس عمل سے لوگ اس ویب سائٹ پر جانے کی بجائے گوگل سرچ پیج پر ہی معلومات پڑھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔
اگست میں وکی پیڈیا کے شریک بانی نے شکایت کی تھی کہ گوگل کے اس عمل سے ان کا ٹریفک متاثر ہورہا ہے اور گوگل کی جانب سے معلوماتی گراف دکھانے پر ان کی ویب سائٹ 21 فیصد ٹریفک کھوچکی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…