منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

یوفون نے اپنے صارفین کیلئے زبردست آفر متعارف کرا دی

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک بھر کے موبائل فون صارفین کالز ملانے کے علاوہ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے ہمہ وقت اپنے پیاروں کے ساتھ رابطو ںمیں رہتے ہیں اور پاکستان میں 3G اور 4G سروس متعارف کروائے جانے کے بعد تو ان کا استعمال مزید بڑھ گیا ہے۔ عوام کی اس ضرورت اور شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے یوفون نے اپنے صارفین کیلئے بہترین آفر متعارف کرائی ہے جس کے تحت صرف پانچ روپے کے عوض پورے دن کیلئے 10,000 ایس ایم ایس اور ان لمیٹڈ واٹس ایپ چیٹنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
یو فون استعمال کرنے والے صارفین اپنے موبائل سے *630# ملا کر یہ سروس حاصل کر سکتے ہیں اور پورا دن دوستوں اور رشتہ داروں کو جی بھر کر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ میسیجز بھیج سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے صارفین کی ضروریات اور مطالبات کو بھرپور انداز میں سمجھتی ہے اور یہی وجہ ہے صارفین کو یہ بہترین سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے شرائط و ضوابط مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
2۔ واٹس ایپ کے ذریعے وائس کالنگ کرنے پر ٹیرف کے حساب سے پیسے کاٹے جائیں گے۔
3۔ بقیہ ایس ایم ایس کے بارے میں جاننے کیلئے *706# ملائیں۔ 4۔ یہ آفر رات 12:00 بجے خودبخود ری نیو ہو جائے گا۔ 5۔ آفر ختم کرنے کیلئے *6301# ملائیں۔ 6۔ آفر حاصل کئے بغیر واٹس ایپ استعمال کرنے پر ریگولیر ٹیرف کے حساب سے پیسے کاٹے جائیں گے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…