اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا کی معروف ترین آئن لائن میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے متعلق کون نہیں جانتا۔ دنیا بھر میں واٹس ایپ پر 64ارب سے زائد میسج بھیجے جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ کا ایک ایسا خفیہ فیچرجو آپ کو بتاتا ہے کہ آپ سب سے زیادہ میسج کس شخص کو بھیج رہے ہیں؟آئیے آپ کو بتائیں۔
واٹس ایپ ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں جائیے اور اکائونٹ کا سیکشن کھولیے، اس میں Storage Usageکا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کیجیے۔اسے کھولنے پر آپ کے سامنے آپ کے دوستوں کی ایک فہرست آ جائے گی جس میں درج ہو گا کہ آپ نے کس دوست کو کتنے میسیج بھیجے ہیں۔یہاں سکرین کے بالکل نیچے موجود Sizeکے آپشن میں جا کر آپ یہ بھی معلوم کر سکتے ہیں کہ کون سے دوست سے چیٹ کرتے ہوئے آپ سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔واٹس ایپ پر کی جانے والی کالز میں انٹرنیٹ کا ڈیٹا بچانے کے لیے آپ نئی Low data usageسیٹنگ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ میں چھپا ایک فیچر جس کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں
4
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں