جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

برازیلی مکھی کے زہر سے کینسر کے علاج میں اہم پیش رفت

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برازیل میں پائی جانے والی ایک بڑی مکھی یا تتّیا کے زہر سے کینسر کے خلیات (سیلز)کوتباہ کرنا ممکن ہے۔برطانیہ میں لیڈز یونیورسٹی کے پروفیسر پال بیلز کے مطابق مکھیوں کے زہر میں موجود یہ اہم جزو پروسٹیٹ اور مثانے کے کینسر میں مفید ثابت ہوسکتا ہے اس کے علاوہ خون کے سرطان کے علاج کی بھی نئی راہیں کھلیں گی جو کءدواو¿ں کو بے اثر کردیتا ہے۔
اس مکھی میں موجود ایم پی ون نامی زہر چن چن کر کینسرخلیات کو تباہ کرتا ہے اور صحت مند خلیات کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچاتا یہ کینسرخلیات کی سطح پر موجود لائپڈز سے عمل کرکے وہاں باریک سوراخ بناتا ہے اور کینسر خلیات بنانے والے اہم مالیکیولز کو نکال باہر کرتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس تحقیق کے بعد ایک بالکل نئی طرز کی دوائیں تیار کی جاسکیں گی جس میں براہِ راست کینسر کے خلیات کو نشانہ بنانا ممکن ہوگا۔
ماہرین نے اس جزو کو ایک ماڈل پر آزمایا جس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے اور صرف چند سیکنڈز میں ہی کینسر کے خلیے میں سوراخ ہوگئے جب کہ اس کے اندر موجود ڈی این اے اور آر این اے باہر آگیا اور اس طرح کینسر زدہ سیلز ختم ہوتے گئے۔ سائنسدانوں کے مطابق مکھی کا زہر براہِ راست کینسرکے خلیات پر حملہ کرتا ہے اور اس طرح مستقبل میں کینسر کے علاج کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…