جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

تھری جی ،فورجی ،حکومت کا ایک اوراہم ترین فیصلہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے تھری جی اور فورجی سپیکٹرم کی نیلامی کادوسرا مرحلہ جلد منعقد کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے ترکی سمیت دیگرملکوں کی موبائل فون کمپنیوں سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں اس ضمن میں پاکستان میں ترکی کے سفیر بابر گرگھن نے جمعرات کو یہاں وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام انوشہ رحمان سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا ملاقات میں سیکرٹری آئی ٹی عظمت علی رانجھا بھی موجود تھے وزیرمملکت نے کہاکہ موجودہ حکومت ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور چاہتی ہے کہ آئی ٹی وٹیلی کام سمیت دیگرشعبوں میں تعاون بڑھایاجائے۔ وزیرمملکت نے بتایا کہ تھری اور فور جی کی کامیاب نیلامی کے بعد صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت جلد نیلامی کادوسرا مرحلہ منعقد کرے گی اس مقصد کیلئے ترکی سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں بھی نیلامی میں حصہ لے سکتی ہیں کیونکہ 850میگاہرٹز سپیکٹرم نئی کمپنیوں کیلئے رکھا گیا ہے اور یہ نئی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے کاسنہرا موقع ہے ۔ترک سفیر نے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…